ایئر کنڈیشنر کی ضرورت نہیں! بغیر بجلی کے ماحول کو ٹھنڈا کرنے والا جدید مٹیریل تیار

ایئر کنڈیشنر کی ضرورت نہیں! بغیر بجلی کے ماحول کو ٹھنڈا کرنے والا جدید مٹیریل تیار


ماہرین نے ایک نیا اور حیرت انگیز مٹیریل تیار کیا ہے جو ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کے بغیر گھروں کو ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔ یہ ایجاد نہ صرف توانائی کی بچت کرے گی بلکہ ماحول دوست اور پائیدار متبادل بھی فراہم کرے گی۔

یہ تحقیق چین کی یونیورسٹی آف ڈیالیان اور امریکہ کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

ماہرین کا مقصد بڑھتی ہوئی گرمی کی لہروں اور توانائی کے بحران کے دوران گھروں کو کم خرچ اور مؤثر طریقے سے ٹھنڈا رکھنا تھا۔

یہ نیا مواد خاص اصولوں کے تحت کام کرتا ہے؛ یہ دن کے وقت سورج کی شدت کو روک دیتا ہے اور رات کے وقت عمارت سے نکلنے والی حرارت کو خلا میں خارج کر دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس مواد کے استعمال سے بغیر بجلی کے درجہ حرارت تقریباً آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ مواد عام اور سستا ہے اور موجودہ تعمیراتی ڈھانچوں میں آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایئر کنڈیشنرز کے مقابلے میں یہ بجلی بالکل استعمال نہیں کرتا اور ماحول دوست ہے کیونکہ اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں بھی کمی آئے گی۔

سائنسدانوں کے مطابق دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور شدید گرمی کے باعث بجلی کے بغیر ٹھنڈک فراہم کرنے والے متبادل کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

اگر یہ مواد بڑے پیمانے پر اپنایا جائے تو توانائی کی کھپت میں نمایاں کمی اور گھریلو اخراجات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا میں تقریباً دو ارب سے زائد افراد شدید گرمی والے خطوں میں رہتے ہیں جہاں ایئر کنڈیشننگ مہنگی اور ہر ایک کے لیے ممکن نہیں۔ اس ایجاد کو “مستقبل کی کولنگ ٹیکنالوجی” قرار دیا جا رہا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top