اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 12 کیسز دیہی اور 12 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے، جس کے بعد رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 554 تک پہنچ گئی ہے۔
اعدا دو شمار کے مطابق 417 کیسز دیہی جبکہ 137 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔
متاثرہ علاقوں کے 17 ہزار سے زائد گھروں میں اسپرے اور فوگنگ کی گئی، جب کہ رواں ماہ اب تک 12 ہزار 493 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ختم کیے جا چکے ہیں۔
راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 394 ہوچکی ہے۔
متاثرہ شہریوں کا تعلق پوٹھوہارٹاؤن کےچاروارڈز،راول ٹاؤن کی یونین کونسلزسےہے۔