ارجنٹائن کا عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہونے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟ جانیے

ارجنٹائن کا عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہونے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟ جانیے


ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے دستبردار ہو جائے گا، اور کووڈ 19 وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے انتظام کے بارے میں اسے بھی امریکا جیسی شکایات ہیں۔

 ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق صدر جیویئر مائلی کے ترجمان نے اس فیصلے کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے 2 ہفتے بعد کیا، جو ارجنٹائن کے رہنما کے نظریاتی حلیف اور ہیرو ہیں۔

ارجنٹائن کے صدر کے ترجمان مینوئل ایڈرونی نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر جیویئر مائلی کا فیصلہ خاص طور پر وبائی امراض کے دوران صحت کے انتظام کے بارے میں ’گہرے اختلافات‘ پر مبنی ہے، ارجنٹائن کسی بین الاقوامی ادارے کو اپنی خودمختاری میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے نام لیے بغیر انسانی تاریخ میں سب سے طویل لاک ڈاؤن اور کچھ ریاستوں کے سیاسی اثر و رسوخ کے سامنے (ڈبلیو ایچ او میں) آزادی کی کمی کا حوالہ دیا۔

مینوئل ایڈرونی نے زور دے کر کہا کہ اس اقدام سے ارجنٹائن کو سیاق و سباق کے مطابق پالیسیوں کو مقامی طور پر نافذ کرنے کے لیے زیادہ لچک ملی، جب کہ وسائل کی زیادہ سے زیادہ دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ارجنٹائن نے 2022 اور 2023 میں تنظیم کی رکنیت فیس کی مد میں 87 لاکھ ڈالر کا حصہ ڈالا، جو کُل بجٹ کا 0.11 فیصد ہے۔

ارجنٹائن کو 2 سالہ 2024/25 سائیکل کے لیے 82 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا حصہ ڈالنا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top