ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت

ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت


دبلے پتلے لوگوں میں بھی مہلک ہارٹ اٹیک کا خطرہ ممکنہ طور پر ہوسکتا ہے اسکی وجہ پٹھوں میں چھپی ہوئی چربی ہوتی ہے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول امریکا کے محققین نے پٹھوں میں چھپی اس چربی کا موازنہ گائے کے گوشت میں موجود چربی کی ایک باریک تہہ سے کیا ہے جو گوشت کو کافی ذائقہ دار بناتی ہے۔

اگرچہ گائے کے گوشت کھانے کے شوقین افراد اس قسم کے چربی والے گوشت کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن انسانوں میں یہ چربی صحت کے حوالے سے سنگین مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے دوران یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس قسم کی چربی والی خواتین، چاہے ان کا باڈی ماس انڈیکس کچھ بھی ہو، ان میں ہارٹ اٹیک یا امراض قلب سے اموات کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق پٹھوں میں ذخیرہ شدہ چربی کی مقدار میں ہر ایک فیصد اضافے سے دل کی سنگین بیماریوں کا خطرہ 7 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تاہم وہ دبلے پتلے افراد جن کے پٹھے کم چربی پر مبنی ہوں ان میں امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ جبکہ محققین نے یہ بھی نتیجہ اخذ کیا کہ جلد کے نیچے جمع ہونے والی چربی سے دل کے دورے کا خطرہ نہیں بڑھتا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top