گڑ کے حیرت انگیز کمالات

گڑ کے حیرت انگیز کمالات


گُڑ کو انگریزی زبان میں Jaggery کہا جاتا ہے- گُڑ کو گنے کے رس سے تیار کیا جاتا ہے اور آج کے جدید دور میں بھی گُڑ کی تیاری کے لیے روایتی طریقے ہی استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ انتہائی مشقت طلب اور کئی گھنٹوں پر محیط ہوتے ہیں-

تاہم جتنی محنت گُڑ کی تیاری پر کی جاتی ہے اس سے زیادہ قیمتی اس سے حاصل ہونے والے فوائد ہیں- گُڑ کے قیمتی اور انمول طبی فوائد سے اکثر لوگ لاعلم ہوتے ہیں- ہمارا آج کا آرٹیکل گُڑ کے فوائد پر ہی مشتمل ہے جسے پڑھنا یقیناً آپ کی معلومات میں اضافے کا باعث بنے گا-

گُڑ میں خون صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اور اس طرح جسم سے زہریلے مادوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ آپ گُڑ استعمال کر کے خون سے متعلق بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

گُڑ پیٹ میں بننے والی گیس اور آنتوں کے علاج کے لیے انتہائی مفید ہے- ہر کھانے کے بعد گُڑ کا صرف ایک چھوٹا سا ٹکڑا کھانے سے آپ اپھارہ پن اور گیس سے بچ سکتے ہیں-

گُڑ آئرن٬ میگنیشیم اور پوٹاشیم پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ سر درد کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں- اور اگر سر میں درد ہو بھی رہا ہو تو گُڑ کی وجہ سے درد میں کمی واقع ہوسکتی ہے-

ہچکیاں آنے کی صورت میں ایک چمچ پر گُڑ اور تھوڑا سا ادرک رکھ کر نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے آپ کا گلا صاف ہوجاتا ہے اور ہچکیاں رک جاتی ہیں-

خوبصورت بالوں کے لیے گُڑ٬ ملتانی مٹی اور دہی ملا کر سر میں لگائیں- اس طرح آپ کے بال لمبے٬ موٹے اور چمکدار ہوجائیں گے-

گُڑ ایسے افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے جن میں خون کی کمی پائی جاتی ہے- گُڑ میں موجود آئرن کی بھرپور مقدار خون میں ہیموگلوبین کی سطح کو بلند کرتی ہے اور ساتھ ہی لال خلیے بھی پیدا کرتی ہے-

گُڑ نظامِ تنفس کے مسائل بچاتا ہے- یہ جسم کے درجہ حرارت کو درست رکھتا ہے اور اسی اینٹی الرجی کی خصوصیات پھیپھڑوں اور گلے کی بیماریاں لاحق ہونے سے بچاتی ہیں-

گُڑ کا استعمال آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور یوں آپ جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں- گُڑ میں پایا جانے والے چند معدنیات بلخصوص زنک زہریلے مادوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے –

اگر آپ کو تھکن محسوس ہو رہی ہو تو تھوڑا سا گُڑ کھا لیں- یہ آپ کی توانائی میں اضافہ کردے گا اور وہ بھی کسی قسم کے مضر اثرات مرتب کے بغیر- ذیابیطس کے مریض بھی گُڑ کی تھوڑی سی مقدار استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ گلوکوز کی سطح میں اضافہ نہیں کرتا-

گُڑ وزن میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- گُڑ میں موجود وٹامن اور معدنیات کی بھاری مقدار انسان کے نظامِ ہضم کو بہترین رکھتے ہیں اور یوں انسان صحت مند رہتا ہے-




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top