گرمیوں میں پنکھا چلا کر سونا مضر صحت ہے، ماہرین کا انکشاف

گرمیوں میں پنکھا چلا کر سونا مضر صحت ہے، ماہرین کا انکشاف


موسمِ گرما کے آتے ہیں برطانیہ میں ماہرین نے شہریوں کو ساری رات پنکھا چلنے کے خطرات سے آگاہ کر دیا۔

پی ایچ ڈی ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر ناہید علی کے مطابق ساری رات کمرے کا پنکھا چلنا جسم کو پوشیدہ تناؤ کا شکار کر سکتا ہے۔

ماہرِ صحت کا کہنا تھا کہ ساری رات پنکھا چلنے سے سائی نس (Sinus) اور گلا خشک ہو سکتا ہے جس سے صبح اٹھ کر لوگوں کو سینہ جکڑے ہونے کی شکایت ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ رات بھر پنکھا چلنے سے پٹھوں کے اکڑنے اور سینے میں گرد جانے کی شکایت ہوسکتی ہے جس کے سبب دمے یا الرجی میں مبتلا افراد چھینکوں کی زیادتی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ناہید کا کہنا تھا کہ سانس کی نالی کا خشک ہونا گاڑھا بلغم بناتا ہے جس سے حساس بافتوں کے قریب الرجنز پھنس سکتے ہیں۔

وقت کے ساتھ یہ کیفیت کھانسی، آواز کے خراب ہونے یا سائی نس (Sinus) کے بند ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top