کیا والدین کو ورزش کا آغاز کسی خاص عمر میں کرنا چاہیے؟ماہرین کیا کہتے ہیں

کیا والدین کو ورزش کا آغاز کسی خاص عمر میں کرنا چاہیے؟ماہرین کیا کہتے ہیں


عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ورزش صرف نوجوانوں کے لیے ہے، کیونکہ بڑی عمر کے افراد اور والدین اس طرح کی سرگرمیوں میں کم دلچسپی دکھاتے ہیں۔

جیسے جیسے لوگ بڑی عمر کی جانب بڑھنے لگتے ہیں ان میں اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کی فکر کم سے کم ہوتی چلی جاتی ہے اور بالآخر وہ ورزش ترک کردیتے ہیں۔

 فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر ثمینہ میمن نے بڑی عمر کے مرد و خواتین خصوصاً والدین کیلیے ورزش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کچھ ورزشیں بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جسم میں مختلف اعضاء میں درد کی شکایت ہوتی ہے۔

جس سے نجات ورزش سے بھی باآسانی مل سکتی ہے۔،

ڈاکٹر ثمینہ میمن کا کہنا تھا کہ ورزش چالیس  سال کی عمر سے بھی شروع کی جاسکتی ہے۔

اگر بڑی عمر کے افراد بھاری ورزش نہیں کرسکتے تو چہل قدمی (واک) لازمی کریں۔

فزیو تھراپسٹ نے بتایا کہ جسم کے ہر عضو کو حرکت میں رکھنا ضروری ہے۔

کیونکہ بڑی عمر میں گردن کمر گھٹنوں اور دیگر جوڑوں کا درد عام سی بات ہے۔

اگر باقاعدہ ورزش کا عمل جاری رکھا جائے تو ان دردوں سے بھی چھٹکارا ممکن ہے۔

اس کیلیے انہوں نے چند ایکسر سائز ایک ماڈل کے ذریعے بتائیں۔

جن کا مشاہدہ خبر میں اوپر موجود ویڈیو لنک میں بخوبی کیا جاسکتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top