کیا روشنی کی تھراپی الزائمر کی رفتار سست کر سکتی ہے,  جَدِید تحقیق

کیا روشنی کی تھراپی الزائمر کی رفتار سست کر سکتی ہے, جَدِید تحقیق


موجودہ تحقیق بتاتی ہے کہ کچھ صورتوں میں روشنی کی تھراپی (Light Therapy) سے ذہنی افعال، نیند، اور رویے میں بہتری ممکن ہے.

یہاں مختلف تحقیقاتی بنیادیں اور ان کے نتائج کا خلاصہ پیش کیا جارہا ہے:

1. Near-Infrared Photobiomodulation

ایک پائلٹ کلینیکل اسٹڈی میں این آئی آر لائٹ استعمال کی گئی اور 12 ہفتوں میں، علاج یافتہ گروپ نے ذہنی فعالیت میں نمایاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ دیگر گروپ میں صرف 1.0 پوائنٹ اضافہ ہوا۔

2. فوٹو تھراپی

ایک سسٹیمیٹک ریویو نے 608 مریضوں کے 13 مطالعات کا جائزہ لیا اور اس میں اس تھراپی سے مریضوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ خاص طور پر فیصلہ سازی، توجہ اور یادداشت میں بہتری دیکھی گئی۔

دوسری جانب شارٹ ٹرم اثرات مضبوط جبکہ طویل مدت اثرات میں کم وثوق موجود پایا گیا۔

3. برائٹ لائٹ تھراپی

اس تھراپی کیوجہ سے نیند کے مسائل کم ہوتے پائے گئے اور جسم کی فطری گھڑی کو بہتر ہوتے پایا گیا جس سے رات کی نیند مستحکم ہوئی اور دن میں تکلیف دہ رویے میں کمی آئی۔

ایک اور مطالعہ نے ڈپریشن میں بہتری دیکھی اور ای ای جی میں کمی درج کی۔

4. علامتی بصری رپورٹ

پانچ مریضوں پر transcranial + intranasal PBM لائٹ تھراپی استعمال کی گئی اور 12 ہفتوں کے بعد الزائمر کے مریضوں کی یادداشت میں واضح بہتری دیکھی گئی۔ بہتر نیند، کم اضطراب، کم توجہ کے مسائل بھی مشاہدے میں آئے۔

ماہرین نے یہ بھی پایا کہ علاج کے بند ہونے پر تیزی سے حالت خراب ہونے لگی یعنی علاج مستقل استعمال ہو تو زیادہ مفید ہو۔

5. رویے اور نیند کی بہتری

پی ایل او ایس ون کا تجزیہ (598 مریضوں کے ڈیٹا) نے ثابت کیا ہے کہ روشنی کی تھراپی نے نیند اور سلوک کی علامات میں بہتری ثابت کی جیسے بے چینی، فرسٹریشن اور ذہنی دباؤ میں کمی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top