کیا آپ جانتے ہیں بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ حقیقت سامنے آگئی

کیا آپ جانتے ہیں بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ حقیقت سامنے آگئی


بسکٹ صرف بچوں ہی نہیں بلکہ بڑوں کی بھی پسندیدہ خوراک ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ ناشتے سے لے کر شام کی چائے تک ہر موقع کا حصہ بن جاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ مختلف ذائقوں اور انداز میں بننے والے ان بسکٹس پر چھوٹے چھوٹے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ خاص طور پر کریم والے یا ڈبہ بند بسکٹ میں۔

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ سوراخ بسکٹ کی سجاوٹ کا حصہ ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ یہ ننھے سوراخ بسکٹ بنانے کے عمل میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان سوراخوں کو “ڈوکر ہولز” کہا جاتا ہے۔ بیکنگ کے دوران جب درجہ حرارت بڑھتا ہے تو بسکٹ کے اندر بننے والی بھاپ انہی سوراخوں کے ذریعے باہر نکلتی ہے۔

اگر یہ بھاپ باہر نہ نکل سکے تو بسکٹ ٹوٹنے یا اس میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

اسی لیے بیکنگ کے عمل میں مشینوں کے ذریعے سوراخوں کی جگہ اور سائز نہایت احتیاط سے طے کیا جاتا ہے تاکہ درجہ حرارت مناسب رہے اور بسکٹ خوبصورت بھی بنے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سوراخوں کی پوزیشننگ اور سائز آٹے کی ساخت پر منحصر ہوتی ہے۔

نرم آٹے کے لیے سانچوں کا استعمال کرتے ہوئے جب کہ سخت آٹے کے لیے خصوصی ’ڈوکرنگ رولرز‘ کا استعمال کرتے ہوئے سوراخ بنائے جاتے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top