طبی ماہرین کے مطابق کھانا ہمیشہ آہستہ اور اچھی طرح چبا کر کھانا چاہیے کیونکہ یہ عادت صحت کے کئی اہم پہلوؤں پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔
1. ہاضمے میں بہتری
منہ ہاضمے کا پہلا مرحلہ ہے، جہاں دانت کھانے کو باریک ذرات میں توڑتے ہیں۔ لعاب میں موجود انزائم ایمیلیز نشاستے کو توڑنا شروع کر دیتا ہے، اس طرح معدے اور آنتوں پر اضافی دباؤ نہیں پڑتا۔
2. غذائی اجزاء کا بہتر استعمال
باریک چبایا گیا کھانا لعاب کے ساتھ بہتر طور پر ملتا ہے، جس سے جسم میں وٹامنز، منرلز اور پروٹینز زیادہ مؤثر طریقے سے جذب ہوتے ہیں۔
بڑے نوالے معدے میں دیر سے ہضم ہوتے ہیں اور غذائی اجزاء ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
3. وزن پر قابو
آہستہ کھانے سے دماغ کو بھرپے ہونے کا سگنل دینے کا وقت ملتا ہے، جو عام طور پر 15 سے 20 منٹ میں ہوتا ہے۔ تیز کھانے سے زیادہ کھانے کا رجحان بڑھتا ہے اور وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
4. گیس اور بدہضمی سے بچاؤ
اچھی طرح چبایا ہوا کھانا معدے اور آنتوں میں آسانی سے ٹوٹتا ہے، جس سے گیس، تیزابیت، قبض اور پیٹ پھولنے کے مسائل کم ہوتے ہیں۔
5. دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت
کھانے کو چبانے سے لعاب زیادہ بنتا ہے، جو منہ کو جراثیم سے صاف رکھنے اور تیزابیت کو بیلنس کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سخت کھانے (جیسے سبزیاں، پھل، خشک میوہ جات) چبانے سے مسوڑھے اور جبڑے مضبوط ہوتے ہیں۔
6. دماغی اور اعصابی فائدے
آہستہ چبانے سے نروس سسٹم پرسکون رہتا ہے اور کھانے کا عمل مائنڈ فل ایٹنگ میں بدل جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، جو لوگ کھانے پر فوکس کر کے آہستہ چباتے ہیں، ان میں ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے۔