کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے ہلاک

کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے ہلاک


بھارت میں کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے ہلاک ہو گئے، جس سے سیرپ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بچے بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیرپ پینے سے ہلاک ہوئے، بھارتی میڈیا کے مطابق کھانسی کا سیرپ پینے سے بچوں کی اموات مدھیہ پردیش، راجستھان اور تامل ناڈو میں ہوئیں۔

مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ 11 بچے یہ سیرپ پینے سے ہلاک ہوئے ہیں، 14 بچے ہلاک ہونے کے بعد بھارت کی متعدد ریاستوں میں کھانسی کے شربت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھانسی کے سیرپ میں زہریلے کیمیکل کی خطرناک مقدار پائی گئی جس کے بعد دواساز کمپنی کے خلاف کرمنل کیس دائر کردیاگیا ہے، ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کمپنی پر دائر کئے گئے کیس میں ادویات میں ملاوٹ اور ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top