کولیسٹرول کم کرنے میں مددگارغذائیں کونسی ہیں، جانیے

کولیسٹرول کم کرنے میں مددگارغذائیں کونسی ہیں، جانیے


متوازن غذا کا استعمال نہ صرف دل کی صحت بہتر بناتا ہے بلکہ خون میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو نمایاں طور پر کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

ماہرین صحت کہ مطابق دنیا بھر میں دل کی بیماریوں کا ایک بڑا سبب بلند کولیسٹرول ہے، لیکن روزمرہ خوراک میں چند غذاؤں کا اضافہ اس مسئلے پر قابو پانے کا قدرتی طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔

کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار غذائیں:

جئی اور مکمل اناج: فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث یہ کولیسٹرول کے جذب کو کم کرتے ہیں۔

پھلیاں اور دالیں: یہ آہستہ ہضم ہوتی ہیں اور وزن کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو بھی قابو میں رکھتی ہیں۔

پھل اور سبزیاں: خاص طور پر سیب، انگور، ترش پھل، بینگن اور بھنڈی، جن میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔

گری دار میوے: اخروٹ، بادام اور مونگ پھلی دل کے لیے مفید چربی فراہم کرتے ہیں۔

صحت مند تیل: زیتون، کینولا اور سورج مکھی کا تیل مکھن یا گھی کے مقابلے میں زیادہ بہتر انتخاب ہیں۔

چربی دار مچھلیاں: سالمون، میکریل اور ساردین میں موجود اومیگا-3 فیٹی ایسڈ ٹرائیگلسرائیڈ کی مقدار گھٹاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سرخ گوشت، بیکڈ اشیاء، مکمل چکنائی والی ڈیری مصنوعات اور ٹراپیکل تیل جیسے ناریل یا پام آئل کا زیادہ استعمال کولیسٹرول بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور تمباکو نوشی سے پرہیز دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے کے بنیادی عوامل ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top