کراچی میں کانگو وائرس کے باعث ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔ اسپتال حکام کے مطابق، 28 سالہ مریض کو تیز بخار اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال داخل کیا گیا تھا، مگر علاج کے دوران وہ انتقال کر گیا۔
حکام نے بتایا کہ مریض پیشہ کے لحاظ سے قصاب تھا اور اسے دو روز قبل جناح اسپتال لایا گیا تھا۔
اسپتال حکام کا مزید بتانا ہے کہ انتقال کر جانے والے مریض میں آج صبح کانگو کی تصدیق ہوئی تھی۔