کافی پینا صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

کافی پینا صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟ ماہرین نے بتا دیا


تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی پینے والوں میں جگر کی بیماریوں کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف ساوتھمپٹن اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا کی مشترکہ تحقیق کے مطابق، کافی کی ہر قسم کا باقاعدہ استعمال جگر کی دائمی یا سنگین بیماریوں کے امکانات میں کمی لاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد روزانہ تین سے چار کپ کافی پیتے ہیں، انہیں سب سے زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، کافی پینے والوں میں دائمی جگر کی بیماری کا خطرہ تقریباً 21 فیصد اور چربی والے جگر کا خطرہ 20 فیصد تک کم پایا گیا۔

جبکہ جگر سے متعلق بیماریوں کے باعث موت کا امکان 49 فیصد تک کم دیکھا گیا۔

مزید ایک مطالعے سے پتا چلا کہ کافی کا استعمال جگر کی فائبروسس اور سِروسِس جیسے امراض کے امکانات کو بھی کم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، اعتدال میں کافی پینا جگر کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، تاہم ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

اسکے علاوہ کافی کے استعمال اور جگر کے سرطان کے خطرے میں بھی منفی تعلق پایا گیا ہے۔ جو لوگ زیادہ کافی پیتے ہیں ان میں جگر کا سرطان ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top