لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی کے 61 مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 15 مریض رپورٹ ہوئے،لاہور میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 290 ہو گئی ہے۔ راولپنڈی میں 24 گھنٹوں میں 29 کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی ڈینگی کیسز کی تعداد 756 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 618 ہو گئی ہے۔