March 31, 2025
چکنائی خواتین کی نسبت مردوں کیئلے مضر صحت کیوں؟ اہم تحقیق

چکنائی خواتین کی نسبت مردوں کیئلے مضر صحت کیوں؟ اہم تحقیق


اس بات پر تمام لوگ متفق ہیں کہ زیادہ چکنائی کا استعمال انسانی صحت کے لیے مضر ہے لیکن چربی کتنی نقصان دہ ہو سکتی ہے اس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ مرد ہیں یا خاتون۔ کونکہ میڈیکل تحقیق کے مطابق بہت زیادہ چکنائی کھانے سے آپ کا وزن بڑھ جاتا ہے جو دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ مضرِ صحت چربی کھاتے ہیں۔

اس کی ایک مثال اومیگا-6 قسم کی چکنائی ہے جو کھانے کی اشیاء کو زیادہ عرصہ قابل استعمال بنانے کے لیے ان میں ڈالی جاتی ہے لیکن تازہ ترین تحقیق سے لگتا ہے کہ ساسیج، پیسٹریاں اور کیک خواتین کی نسبت مردوں کے لیے زیادہ خرابی کا باعث بنتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کا مطالعہ کیا گیا کہ جب مرد اور خواتین ایک ہفتے تک ساسیج، پیسٹری اور کیک جیسے کھانے زیادہ مقدار میں کھاتے رہیں تو ان کا جسم خون میں شوگر کی مقدار کو کیسے کنٹرول میں رکھتا ہے۔ ڈاکٹر زوئی ولیمز نے اس تجربے کے لیے خود اپنا انتخاب کیا جبکہ مردوں پر اِس قسم کی خوراک کے اثرات دیکھنے کیے ان کے ایک ساتھی ڈاکٹر نے اپنی خدمات پیش کیں۔

’جب دونوں نے یہ تجربہ شروع کیا تو انکے جسم میں چکنائی کا تناسب اور خون میں شکر کی مقدار ریکارڈ کی گئی۔ دونوں کو گلوکوز مانیٹر دیے گئے، جو پورا ہفتہ انکے جسموں پر بندھے رہے اور خون میں شوگر کی مقدار کو ریکارڈ کرتے رہے۔‘

ایک ہفتے میں نتائج کو یقینی بنانے کے لیے دونوں کو معمول سے 50 فیصد زیادہ کیلوریز دی گئیں۔ مثلاً رات کے کھانے میں دو ساسیج، آلو کی کچھ ٹِکیاں، گوشت (بیکن) کے کچھ تراشے اور پنیر شامل ہوتا تھا۔

اسی طرح ہفتے کے دوران دونوں نے اپنے جسم میں شکر کی مقدار بڑھانے کے لیے دو مرتبہ ایسے جوس پیے جن میں شکر شامل تھی۔ جس کا مقصد جسم میں شکر کی مقدار کو اس سطح پر لانا تھا جو معمول کے کھانوں میں روٹی اور چاول وغیرہ سے بنتی ہے۔

ڈاکٹر زوئی کہتی ہیں کہ ’ہم نے جب اس تجربے کے نتائج کو دیکھا تو ہمیں معلوم ہوا کہ میرے جسم کی خون میں شکر کی مقدار کو ایک سطح پر برقرار رکھنے کی صلاحیت کام کرتی رہی، جبکہ میٹ کی یہ صلاحیت پچاس فیصد کم ہو گئی اور ان کے جسم سے شکر خارج نہیں ہوئی۔ اس تجربے سے ماضی کی اس تحقیق کے نتائج کو تقویت ملی جس میں دیکھا گیا تھا کہ خواتین پر چکنائی کے مضر اثرات مردوں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر زوئی ولیمز کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ میٹ اور میں نے ایک ہفتے تک جو کھانے کھائے ان میں چکنائی کی مقدار انتہائی زیادہ تھی، لیکن حقیقت میں یہ عمل تمام لوگوں میں ہوتا ہے، اگرچہ اس میں زیادہ عرصہ لگتا ہے۔ لہزا چکنائی کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے بہترین مشورہ یہ ہے کہ آپ متوازن خوراک کھائیں اور باقاعدگی سے ورزش بھی کریں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *