پیٹ میں کیڑے ہونے کی علامات اور نجات کے طریقے

پیٹ میں کیڑے ہونے کی علامات اور نجات کے طریقے


پیٹ میں کیڑے ہونا ایک عام مسئلہ ہے جو مختلف پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسے متعدد کیڑے ہوتے ہیں جو پیٹ میں پہنچ جاتے ہیں۔

عموماً اس طرح کے انفیکشن کی شدت معمولی ہوتی ہے اور ادویات کے ذریعے علاج ممکن ہے۔

تاہم اکثر کیسز میں لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا کہ پیٹ میں کیڑے موجود ہیں تو ان کی علامات کے بارے میں جاننا اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

علامات

پیٹ درد، ہیضہ، قے یا متلی، گیس، پیٹ پھولنا، تھکاوٹ، جسمانی وزن میں کسی وجہ کے بغیر تبدیلی اور پیٹ سخت ہونا پیٹ میں کیڑوں کی عام علامات ہیں۔

پیٹ میں کیڑے ہونے پر پیچش کی شکایت بھی ہوتی ہے جس کے دوران فضلے میں خون اور بلغم نظر آتا ہے۔

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ برسوں تک کسی قسم کی علامات سامنے نہیں آتیں۔

پیٹ میں کیڑے کیوں ہوتے ہیں؟

اکثر ایسے گوشت کو کھانے سے پیٹ میں کیڑے ہو جاتے ہیں جو صحیح طرح پکا ہوا نہیں ہوتا۔ اس سے ہٹ کر آلودہ پانی، مٹی کھانے، نکاسی آب کے ناقص نظام اور صفائی کا خیال نہ رکھنے سے بھی پیٹ میں کیڑوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

خطرہ بڑھانے والے عناصر

بچوں میں اس کا امکان زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ مٹی میں کھیلنا پسند کرتے یں۔ معمر افراد میں بھی کمزور مدافعتی نظام کے باعث اس مسئلے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

علاج کیا ہے؟

اگر یہ علامات نظر آئیں تو سب سے پہلے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی سب سے بہتر حکمت عملی ہے، گھریلو ٹوٹکے بھی اس حوالے سے آزمائے جاسکتے ہیں، مگر ڈاکٹر کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہوتا ہے، ویسے اس حوالے سے چند گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔

تازہ لہسن

ادرک اس طرح کے کیڑوں کو نکال باہر کرنے کے لیے موثر ترین چیزوں میں سے ایک ہے، اگر ادرک کا ذائقہ کڑوا محسوس ہو تو اس کا عرق نکال لیں یا پیس لیں، ایک ٹکڑے سے آغاز کریں اور بتدریج مقدار بڑھالیں۔

کھیرے کے بیج

غذائی نالی سے ٹیپ وارم کو نکالنے کے لیے کھیرے کے بیج بھی موثر ثابت ہوسکتے ہیں، ان بیجوں کا سفوف ان کیڑوں کے انفیکشن سے بچاﺅ اور ٹیپ وارم سے نجات کا کام کرتا ہے۔ ان بیجوں کو پیس لیں اور روزانہ ایک چائے کا چمچ استعمال کریں۔

لونگ

لونگ میں موجود اجزاءجراثیم کش خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو دوران خون اس کے ذریعے کیڑوں اور ان کے انڈوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ معدے میں ہائیڈروجن کا تناسب معمول پر لاتا ہے جبکہ پیٹ کے کیڑوں کو مار کر صحت بحال کرسکتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس گرم پانی میںملائیں اور پھر اس میں شہد کا اضافہ کرکے پی لیں۔ یہ مشروب روزانہ ایک سے 2 مرتبہ پینا زیادہ جلد نتائج کے حصول میں مدد دے سکتا ہے۔

ناریل کا تیل

ایک کھانے کا چمچ خالص ناریل کا تیل پی لیں یا اپنے کھانوں میں شامل کریں ، اس کے علاوہ آپ خشک ناریل بھی کھا کر پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے کا عمل تیز کرسکتے ہیں۔ دن میں ایک بار اس تیل یا ناریل کا استعمال کرنا حالت میں جلد بہتری لاتا ہے۔

کیسٹر آئل

ایک کھانے کا چمچ خالص کیسٹر آئل ایک کپ گرم پانی میں مکس کریں اور آرام آرام سے پی لیں۔ یہ مشروب چند دن تک روزانہ پینا پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے میں مدد دے سکتا ہے، کیونکہ کیسٹر آئل جلاب کش خصوصیات رکھتا ہے جو کہ زہریلے مواد اور کیڑوں کو آنتوں سے نکلنے پر مجبور کردیتا ہے۔

ہلدی

ایک چائے کا چمچ ہلدی پاﺅڈر ایک گلاس گرم دودھ میں ملائیں، اسے اچھی طرح مکس کریں اور پھر پی لیں۔ اس مشروب کو روزانہ ایک یا 2 بار چند دن تک استعمال کریں، ہلدی میں موجود اجزا پیٹ کے کیڑوں کو جسم سے نکالنے میں مدد دیتے ہیں۔

پپیتا

پپیتے کے بیج بھی پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لیے فائدہ مند ہیں جو کہ نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں۔ ان کو استعمال کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ پپیتے کے بیج، آدھا کپ پپیتا اور ایک کپ ناریل کا دودھ لیں۔ ان سب چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور اس مکسچر کو استعمال کرلیں۔

ادرک

ادرک نظام ہاضمہ کے لیے بہترین مانا جاتا ہے اور یہ پیٹ کے کیڑوں جیسے راﺅنڈ وارمز اور دیگر کا بھی خاتمہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے، اس کے لیے ایک سے 2 انچ کدوکش ادرک لیں اور اسے ایک کپ پانی میں ڈال دیں، اس کے بعد اسے برتن میں ڈال کر 5 منٹ تک ابالیں۔ اس کے بعد چھان کر کچھ ٹھنڈا ہونے دیں اور نیم گرم پی لیں۔ یہ مشروب دن میں 3 سے 4 بار پینا عادت بنائیں۔

دار چینی

دار چینی آنتوں کا درجہ حرارت بڑھا کر ان کیڑوں کے لیے زندہ رہنا مشکل بنادیتی ہے، یہ نظام ہاضمہ بہتر بناکر بھی ان کیڑوں کے اخراج کو آسان بناتی ہے۔ آدھا چائے کا چمچ دارچینی کا پاﺅڈر ایک گلاس گرم پانی میں اچھی طرح مکس کریں، ذائقے کے لیے شہد کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں اور اس پی لیں۔ اسے کچھ دن تک روزانہ کم از کم 3 بار پینا عادت بنانا اس مسئلے سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top