پولیو مہم کو دھچکا، کراچی میں ہزاروں والدین کا ویکسینیشن سے انکار

پولیو مہم کو دھچکا، کراچی میں ہزاروں والدین کا ویکسینیشن سے انکار


سندھ میں 35 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا۔

ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ صوبے میں جاری حالیہ پولیو مہم کے دوران 35 ہزار والدین نے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کیا جن میں سے 34 ہزار کا تعلق کراچی سے ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 8 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسن پلانے سے انکار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے 25 اضلاع میں حالیہ انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک چلائی گئی تھی، اس مہم میں کراچی میں 21 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top