پاکستان میں طبی انقلاب: کینسر کا علاج صرف 60 منٹ میں ممکن

پاکستان میں طبی انقلاب: کینسر کا علاج صرف 60 منٹ میں ممکن


پاکستان میں طبی انقلاب، صرف 60 منٹ میں کینسر کا مکمل خاتمہ ہو گا پاکستان میں طبی انقلاب اب کینسر بغیر کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی صرف ساٹھ منٹ میں مکمل ختم ہو گا۔

پنجاب میں پہلے جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح ہو گیا ہے، پاکستان میں پہلی بار اس جدید طریقہ علاج کے ذریعے کینسر جیسے موذی مرض کا کیمو اور ریڈیو تھراپی کے تکلیف دہ طریقہ علاج کے بغیر صرف ایک گھنٹے میں خاتمہ ہو جائے گا۔

کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے پنجاب میں جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کینسر کے علاج کے لئے پنجاب ماڈرن لیڈر بن گیا ہے اور یہاں اب بغیر کیمو تھراپی کے کینسر کا مفت علاج ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ مشین چین سے درآمد کی گئی ہے اور یہ خطے میں چین کے علاوہ کسی کے پاس نہیں ہے، اس طریقہ علاج کے ذریعے مریض صرف ایک گھنٹے میں اس موذی مرض سے نجات حاصل کر سکے گا۔ یہ مشین کینسر کے مریضوں کے لئے امید کی کرن ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ مشین 25 کروڑ کی ہے اور پروب 5500 ڈالر کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشین کی مد میں 5 ارب روپے رکھ دیے ہیں، جو مریض علاج کا خرچا برداشت نہیں کر سکتے، ان کا مفت علاج کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے دورے پر وہاں صحت سہولتوں کا جائزہ لیا اور اس مشین کو دیکھا جس کا پراسس ایک گھنٹے کا تھا، اس وقت اس مشین کو پاکستان لانے کی ہدایت کی، ڈاکٹر شہزاد کو خصوصی طور پر ٹریننگ کے لئے چین بھیجا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top