نوجوانوں میں آنتوں کے کینسر کی شرح میں اضافہ، اصل محرکات کیا ہیں؟

نوجوانوں میں آنتوں کے کینسر کی شرح میں اضافہ، اصل محرکات کیا ہیں؟


آنتوں کا کینسر، جو ماضی میں زیادہ تر 50 سال سے زائد عمر کے افراد میں پایا جاتا تھا، اب تیزی سے 20 سے 40 سال کے نوجوانوں میں بھی سامنے آ رہا ہے۔

عالمی تحقیق اور ماہرین کے مطابق اس کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:1. زیادہ پروسیسڈ اور فاسٹ فوڈ کا استعمال (جیسے برگر، فرائیز، پراسیسڈ گوشت)۔

2. جسمانی سرگرمی نہ ہونے سے آنتوں کی حرکت سست ہو جاتی ہے، جو آنتوں میں زہریلے مادوں کے قیام کا سبب بنتی ہے۔

3. اسی طرح مُٹاپا آنتوں سمیت کئی اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

4. سافٹ ڈرنکس میں موجود مصنوعی مٹھاس اور کیمیکل، آنتوں کی مائیکرو بایوم (بیکٹیریا) کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

5. بار بار اینٹی بایوٹکس لینے سے آنتوں کا قدرتی بیکٹیریا سسٹم متاثر ہوتا ہے جو کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

6. مسلسل ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی بھی جسم میں سوزش کو بڑھاتی ہے، جو آنتوں کے خلیات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

7. ۔بعض افراد میں آنتوں کے کینسر کا رجحان جینیاتی طور پر پایا جاتا ہے جیسے لِنچ سنڈروم یا وراثتی قولونی کینسر سنڈروم ، فیملیئل ایڈینوماٹس پولیپوسِس یا خاندانی رسولیوں کی بیماری۔

8. نوجوانوں میں شراب نوشی اور سگریٹ کے بڑھتے رجحان نے بھی خطرے میں اضافہ کیا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top