مون سون بارشوں سے جلدی امراض میں بڑا اضافہ

مون سون بارشوں سے جلدی امراض میں بڑا اضافہ


بارشوں کے بعد جلدی امراض کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر عبداللہ یحییٰ کے مطابق چمڑا اسپتال میں روزانہ تقریباً 5 ہزار مریض جلدی بیماریوں کے علاج کے لیے رجوع کر رہے ہیں، جن کی تعداد برسات کے بعد مزید بڑھ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندے پانی اور کھلے مین ہولز کے باعث فنگل اور بیکٹیریل انفیکشنز عام ہو رہے ہیں، جب کہ ٹھہرے ہوئے پانی کی وجہ سے پیراسائٹک انفیکشنز میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اسی حوالے سے ڈاکٹر رابعہ نے بتایا کہ سول اسپتال کی او پی ڈی میں روزانہ 500 سے 600 مریض آ رہے ہیں، جب کہ جناح اسپتال میں جلدی امراض کے 600 سے زائد مریض روزانہ رجوع کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر رابعہ نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آلودہ پانی اور گندی جگہوں سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top