ملک بھر میں میڈیکل ڈیوائسز، ڈائگناسٹک کٹس و دیگر طبی آلات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیاہے، بوڑھوں اور جسمانی طور پر کمزور افراد کیلئے استعمال کی جانیوالی وہیل چیئر کی قیمت 9 ہزار سے بڑھ کر 18 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کرنچ اسٹک قیمت 700 سے 1600 روپے سے بڑھ کر 2500 سے 4000 روپے تک مقرر کی گئی ہے،شوگر میٹر 500 سے 1000 روپے سے بڑھ کر 2000 سے 2500 روپے میں دستیاب ہے،اسٹیتھوسکوپ کی قیمت 500 سے 700 کے بجائے اب 2000 سے 3000 روپے مقرر کی گئی ہے،بلڈ پریشر مشین کی قیمت 1500 سے 2800 کے بجائے 4500 سے 6000 روپے ،کیمسٹری اینالائزر کی قیمت 2 سے 3 لاکھ کے بجائے 6 سے 7 لاکھ روپے ،ایل ایف ٹی اور آر ایف ٹی ٹیسٹ 300 سے بڑھ کر 700 سے 1100 روپے میں دستیاب ہے۔تھائرائیڈ ٹیسٹ کٹس 1000 سے بڑھ کر 3000 روپے تک پہنچ گئی ہے،فیٹیلیٹی ٹیسٹ کٹ 1200 سے بڑھ کر 5000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔