مریض کی آنت سے زندہ کاکروچ برآمد، ڈاکٹرز حیران

مریض کی آنت سے زندہ کاکروچ برآمد، ڈاکٹرز حیران


بھارت کے ایک اسپتال میں ڈاکٹرز اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں پیٹ میں درد اور بدہضمی کے شکار مریض کی چھوٹی آنت میں 3 سینٹی میٹر کا زندہ کاکروچ ملا۔

ایک 23 سالہ شخص حال ہی میں نئی دہلی کے فورٹس اسپتال میں پیٹ کی خرابی کی شکایت کرنے آیا تھا جس کا وہ تقریباً تین دنوں سے سامنا کر رہا تھا۔

شہری نے پیٹ میں شدید درد اور کھانا ہضم کرنے میں دشواری کی شکایت کی۔ تفصیلات میں اس شخص نے بتایا کہ اس نے کچھ دن پہلے ایک رات بازار میں اسٹریٹ فوڈ کھایا تھا اور اسے شبہ ہے کہ اس کھانے کی وجہ سے اس کی صحت خراب ہوئی۔

ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ اوپری معدے کی اینڈوسکوپی کروائی جائے، امید ہے کہ علامات کی وجہ دریافت کی جاسکے۔

ڈاکٹروں کو وہ وجہ ملی جس کی انہیں ذرہ برابر بھی توقع نہیں تھی، شہری کی چھوٹی آنت میں ایک زندہ کاکروچ۔

ڈاکٹر شبھم واتسیا نے انڈین ایکسپریس اخبار کو بتایا کہ یہ معمول کے معائنے کے دوران تھا کہ ہم نے اتفاق سے کاکروچ کو دیکھا۔ یہاں تک کہ ہم حیران تھے کہ کاکروچ کیسے زندہ رہنے میں کامیاب ہوا؟۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top