عمر میں اضافے ساتھ نظر کی کمزوری ایک لازمی امر ہے، جس میں زیادہ تر لوگوں کو قریب کی نظر کی کمزوری کی شکایت درپیش ہوتی ہے۔
دنیا بھر میں کروڑوں افراد قریب کی نظر کی کمزوری (پریسوبیا) کا شکار ہیں اور پڑھنے یا مختلف کام کرنے کے لیے چشمے پر انحصار کرتے ہیں۔
یہ مرض عام طورپرعمربڑھنے کے ساتھ لاحق ہوتا ہے اورخاص طور پر40 سال سے زائد عمرکے افراد کوزیادہ متاثرکرتا ہے۔
اس عارضے میں آنکھوں کے لینس کی لچک ختم ہونے لگتی ہے جس کے باعث اس کے لیے اپنی ساخت کو بدلنا مشکل ہوتا ہے۔
جس کے باعث دور موجود اشیاء کو تو صاف دیکھنا ممکن ہوتا ہے مگر قریب موجود اشیاء یا مطالعے کے دوران توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
تاہم اب ایک خوشخبری سامنے آئی ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے چشمے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔
کیونکہ ارجنٹینا کے ماہرین نے ایک نیا آئی ڈراپ تیار کیا ہے، یہ آئی ڈراپ اور کے امتزاج پر مبنی ہے۔
ایس سی آئی ٹیک ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق یہ آئی ڈراپ کی علامات کے علاج کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بینائی کا ایسا مرض ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ قریب موجود اشیا پر آنکھوں کی توجہ مرکو کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرتا ہے۔
یہ آئی ڈراپ بنیادی طور پر اس بیماری کی وجہ کا علاج کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس کی علامات کو ٹھیک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
یعنی آنکھوں کے لینس کی بجائے یہ ڈراپس آنکھوں کی پتلیوں کو چھوٹا کرکے پن ہول ایفیکٹ پیدا کرے گا جس سے توجہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پریسوبیا کے علاج میں دستیاب آپشنز نہایت محدود ہیں اوران میں پیچیدگیوں کا خطرہ بھی ہوتا ہے مگریہ نیا آئی ڈراپ مریضوں کے لیے ایک محفوظ اوردیرپا متبادل فراہم کرتا ہے۔