قبض سے نجات دلانے والا سب سے مؤثر پھل کیا ہے، جانئے

قبض سے نجات دلانے والا سب سے مؤثر پھل کیا ہے، جانئے


ایک تخمینے کے مطابق دنیا کی 16 فیصد آبادی کو قبض جیسے مرض کا سامنا ہوتا ہے۔ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا، پانی کم پینا اور متعدد دیگر وجوہات کے باعث لوگ قبض کے شکار ہوتے ہیں۔

بزرگوں میں یہ زیادہ عام ہوتا ہے مگر ہر عمر کے افراد اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ہر فرد میں اس کی شدت یا علامات مختلف ہوسکتی ہیں اور وجوہات بھی مختلف ہوسکتی ہیں۔ اب سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی گائیڈلائنز تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کونسی غذائیں قبض سے نجات دلانے کے لیے بہترین ہوتی ہیں جبکہ کونسی فائدے مند نہیں ہوتیں۔

برطانیہ کے کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق میں دائمی قبض کی روک تھام کے لیے پہلی گائیڈلائنز تیار کی گئی اور ایک پھل کو اس حوالے سے بہترین قرار دیا گیا۔ اس مقصد کے لیے 75 مختلف کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں ایسے ٹھوس شواہد دریافت نہیں ہوسکے کہ خشک آلو بخارے دائمی قبض سے نجات دلانے کے لیے مؤثر ہوتے ہیں۔ اسی طرح اکثر کہا جاتا ہے کہ فائبر سے بھرپور غذاؤں کا استعمال قبض سے تحفظ فراہم کرتا ہے، مگر اس حوالے سے بھی مناسب سائنسی شواہد نہیں مل سکے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ مختلف منرلز جیسے سلفیٹ، میگنیشم، کیلشیئم اور سوڈیم وغیرہ کا استعمال قبض سے نجات کے لیے مفید ہوسکتا ہے جبکہ اسپغول بھی اس حوالے سے مفید ہے محققین نے بتایا کہ دائمی قبض سے متاثرہ فرد کی زندگی پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہم نے ایسی غذاؤں کے بارے میں بتایا ہے جو مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور ایسی کونسی غذائیں ہیں جن کے حوالے سے شواہد زیادہ مضبوط نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ قبض سے نجات دلانے کے لیے کونسی غذائیں اور مشروبات زیادہ مؤثر ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق ہم نے ایسے ٹھوس شواہد دریافت نہیں کیے جن سے عندیہ ملتا ہو کہ فائبر سے بھرپور غذائیں قبض کا زیادہ مؤثر حل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیوی فروٹ، رائی کی روٹی اور زیادہ منرلز والا پانی دائمی قبض سے نجات دلانے کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نئی گائیڈلائنز غذا کے ذریعے قبض سے نجات دلانے کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔

محققین نے قبض کے حوالے سے 12 روایتی سفارشات جیسے خشک آلو بخارے، فائبر سے بھرپور غذاؤں، کیفین، وٹامن اور دیگر کے استعمال کی افادیت کے حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف Human Nutrition and Dietetics میں شائع ہوئے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top