سست میٹابولزم کی نشاندہی کرنے والی 6 نشانیاں

سست میٹابولزم کی نشاندہی کرنے والی 6 نشانیاں


میٹابولزم ہمارے جسم کا وہ نظام ہے جس کے ذریعے ہمارا جسم کھانے کو توانائی میں بدلتا ہے اور سانس لینے، خون کی روانی، جسم کو حرکت اور درجہ حرارت کو قائم رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

میٹابولزم سست ہونے کی 6 علامات:

وزن میں غیر معمولی اضافہ

میٹابولزم اور وزن کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اگر آپ ہمیشہ کی طرح کھا رہے ہیں لیکن پھر بھی وزن بڑھ رہا ہے، تو یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ آپ کا میٹابولزم کمزور ہو گیا ہے۔

آپ کا میٹابولک ریٹ یہ طے کرتا ہے کہ جسم کو روزانہ کتنی کیلوریز درکار ہیں, اضافی کیلوریز چربی کی شکل میں ذخیرہ ہو جاتی ہیں۔

تھکن اور سستی

سست میٹابولزم کی وجہ سے تھکن اور کمزوری محسوس ہو سکتی ہے، ایسے افراد جنہیں وٹامن کی کمی کا سامنا ہوتا ہے، ایسے لوگ اکثر بغیر وجہ کے تھکن اور سستی محسوس کرتے ہیں

بال اور ناخن کمزور ہونا

بال اور ناخن بڑھنے کے لیے مسلسل توانائی مانگتے ہیں، جب میٹابولزم کمزور ہو جائے تو بال گرنے اور ناخن ٹوٹنے جیسے مسائل ہوتے ہیں

سردی زیادہ لگنا

جب جسم میں توانائی کم پیدا ہو تو جسمانی حرارت بھی برقرار نہیں رہتی، اس وجہ سے ایسے افراد کو سرد ماحول برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور وہ عام حالات میں بھی بار بار سردی محسوس کرتے ہیں۔

ہاضمے کے مسائل

سست میٹابولزم ہاضمے کو بھی متاثر کرتی ہے، جس کی وجہ سے قبض، پیٹ پھولنا اور گیس جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔

جلد کا خشک ہونا

میٹابولزم کی سستی سے ہارمونز کا توازن بھی متاثر ہوتا ہے، جلد خشک ہو جاتی ہے اور وقت سے پہلے بڑھاپے کی علامات کو تیز کر سکتے ہیں، جیسے جھریاں اور جلد کی لچک میں کمی۔

میٹابولزم کو صحت مند رکھنے کے طریقے

آپ کے جسم کا میٹابولزم زیادہ تر آپ کی عمر، جسمانی سرگرمی اور جسم میں پٹھوں یا چربی کی مقدار پر منحصر ہے، اگرچہ ان سب پر مکمل قابو نہیں ہوتا، لیکن باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی کو اپنی عادت میں شامل کرنے سے آپ اپنے میٹابولزم کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

پٹھے چونکہ زیادہ توانائی استعمال کرتے ہیں، اس لئے طاقت بڑھانے والی ورزشیں کرنے سے بھی میٹابولزم تیز ہوتا ہے، عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں، اس لئے یہ عادت خاص طور پر بڑھتی عمر میں بہت اہم ہے۔

اس کے ساتھ صحت مند اور متوازن غزا کھائیں، جس میں تمام غذائی اجزاء موجود ہوں اور بہت کم کھانے یا سخت ڈائیٹ سے پرہیز کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے جسم اپنی توانائی بچانے کے لیے میٹابولزم کو سست کر دیتا ہے، اور اگر یہ تمام علامات موجود ہو تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top