سر درد کی علامات، اسباب اور علاج

سر درد کی علامات، اسباب اور علاج


دنیا میں آج تک کوئی ایسا شخص نہیں جس کے سر میں کبھی درد نہ ہوا ہو مسئلہ یہ نہیں کہ درد کا علاج کیا ہے اصل بات یہ ہے کہ لوگوں کو علم ہی نہیں کہ انہیں سر درد کس قسم اور کس نوعیت کا ہے؟

کچھ لوگ خوفزدہ ہوکر سوچتے ہیں کہ شاید ہمارے سر میں ٹیومر تو نہیں؟ جبکہ کچھ کا خیال ہوتا ہے کہ کہیں سر کی رگ ہی نہ ڈیمج ہوگئی ہو۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر محمد انیس نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سر کے درد کی تشخیص کے بارے میں بتایا کہ اسے کیسے پہچانا جائے کہ درد کس نوعیت کا ہے اور اس کی کیا وجوہات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ کے سر کے اگلے حصے یعنی ماتھے میں درد ہے تو اس کا مطلب ہے کہ نزلہ زکام کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ اسٹریس کم کریں اور معمولی علاج سے تو یہ خود بخود کم ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ اگر سر کے اوپری حصے کھوپڑی میں درد ہے تو یہ پانی کی کمی یعنی ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہوتا ہے اس کیلیے اور آر ایس یا لیموں پانی پئیں اور کوئی پین کلر ٹیبلٹ لیں گے تو اس سے بھی افاقہ ہوجائے گا۔

ڈاکٹر محمد انیس کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اگر سر کے پچھلے حصے میں درد ہے یا گردن سے ہوتا ہوا آگے کی طرف آتا ہے تو یہ زیادہ تر گردن کی اکڑن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یا پھر آپ نے لمبی ڈرائیونگ کی ہے یا کوئی کام مستقل دیر تک کام کیا ہو جس سے تھکاوٹ ہوگئی ہو۔

اس کیلیے گردن کا مساج کریں گے تو یہ کافی حد تک بہتر ہوجائے گا اور مناسب وقت تک آرام کرنا بھی ضروری ہے۔

اور اگر آپ کے سر کے ایک سائیڈ پر درد ہورہا ہو اور ساتھ میں متلی یا بینائی کا دھندلا پن بھی ہوتا ہے تو یہ مائیگرین کی علامت ہے، اس کے وقتی طور پر علاج کیلیے کوئی اسٹرونگ پین کلر لیں تو یہ بہتر ہوسکتا ہے تاہم مائیگرین کا کوئی مستقل اور مصدقہ علاج ابھی تک سامنے نہیں آیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top