سبز یا سیاہ انگور، ماہرین نے کھانے میں احتیاط کا مشورہ دے دیا

سبز یا سیاہ انگور، ماہرین نے کھانے میں احتیاط کا مشورہ دے دیا


انگور اپنی غذائیت اور ذائقے کی بدولت پسند کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ماہرین اسے صحت کیلیے لازم و ملزوم قرار دیتے ہیں۔

اس وقت انگور کا موسم اپنے عروج پر ہے اور ہر سال بازار میں مختلف اقسام اور رنگوں کے انگور فروخت کیلیے لائے جاتے ہیں جن میں سبز، لال، کالے ہر طرح کے انگور دستیاب ہیں۔ جنہیں دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے جو اپنے علیحدہ ذائقے اور غذائیت میں علیحدہ حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر سبز اور سیاہ انگوروں کی بات کی جائے تو دونوں غذائیت سے بھرپور ہیں، لیکن سیاہ انگور میں اینٹی آکسی ڈنٹس، آئرن اور وٹامنز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو دل، دماغ اور جلد کے لیے زیادہ مفید ہیں۔

سبز انگور میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے جو نظام ہاضمہ کے لیے بہتر ہے، اس کی دونوں اقسام دل کی صحت کو بہتر بنانے، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے اور خون کی کمی کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

انگور کی غذائیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک کپ سیاہ انگوروں میں 104 گرام کیلوریز، 27.3 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 1.1 گرام پروٹین ہوتا ہے جبکہ ان میں وٹامن سی 27 فیصد، وٹامن کے28 فیصد، تھائیامن 7 فیصد، رائبوفلاون 6 فیصد، وٹامن بی سکس 6 فیصد، پوٹاشیم 8 فیصد، کاپر 10 فیصد اور میگنیز 5 فیصد پر مشتمل ہوتا ہے۔

سیاہ انگور میں سبز انگور کی نسبت زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس جیسے ریسویراٹرول اور فلیوونائڈز موجود ہوتے ہیں، جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اورکئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ آپ سبز انگور کو اپنی غذا میں شامل نہ کریں۔ سیاہ انگور جگر کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے میں بھی بے مثال ہیں یہ جگر کے فعل کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، جس سے جسم کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔

انگور کھاتے ہوئے ان باتوں کا خیال لازمی رکھیں:

ماہرین کا کہنا ہے کہ انگور کھاتے ہوئے اس بات سے قطع نظر کہ انگور کے کتنے فوائد ہیں، ان باتوں کا دھیان لازمی رکھنا چاہیے کہ جو لوگ خون پتلا کرنے کی ادویات استعمال کرتے ہیں ان کو انگوروں کی زیادہ مقدار میں کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ ان لوگوں کے لئے جن کے گردے ٹھیک طرح کام نہیں کرتے ہیں، بہت زیادہ انگور کھانا ان کے لئے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

یہ بات بھی ذہن نشین ہونی چاہیے کہ انگور کی زیادہ مقدار کا استعمال سردرد ، متلی اور الٹی کا سبب بن سکتا ہے۔ انگوروں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے سفید انگوروں کی بجائے سرخ انگور منتخب کرنے چاہئیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top