سائنسدانوں نے ہڈیوں کے بھربھرے پن کے علاج کا نیا مؤثر طریقہ دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے ہڈیوں کے بھربھرے پن کے علاج کا نیا مؤثر طریقہ دریافت کر لیا


سائنسدانوں نے ہڈیوں کے بھربھرے پن کے علاج کا ایک نیا ممکنہ حل تلاش کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی اور چین کے ماہرین ایسی تھراپی پر کام کر رہے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بنا کر آسٹیوپوروسس کا خاتمہ کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق انہوں نے سیل ریسیپٹر GPR133 پر تحقیق کی اور اس دوران ان چوہوں پر تجربات کیے گئے جن میں یہ جین غیر فعال تھی، نتیجتاً ان کی ہڈیاں کمزور پائی گئیں۔

دوران تحقیق جب اِس سیل ریسیپٹر کو کیمیائی طور پر متحرک کیا گیا تو چوہوں کی ہڈیاں مضبوط ہوگئیں۔

ماہرین کے مطابق یہ علاج مستقبل میں ہڈیوں کو نہ صرف مضبوط بلکہ مکمل طور پر صحت مند بنا سکتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top