زیتون کے تیل میں موجود پولِی فینولز اور اولیک ایسڈ ہڈیوں کے خلیوں کی سرگرمی کو بڑھاتے ہیں
زیتون کا تیل خاص طور پر ایکسٹرا ورجن تیل ہڈیوں کی صحت کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔
اس کے قدرتی اجزا ہڈیوں کو مضبوط بنانے، ہڈیوں کے گھلنے کو روکنے، اور آسٹیوپوروسس جیسے عارضوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
زیتون کے تیل میں موجود پولِی فینولز اور اولیک ایسڈ ہڈیوں کے خلیوں کی سرگرمی کو بڑھاتے ہیں، جس سے نئی ہڈی بننے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔
زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہڈیوں کے خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ عمل ہڈیوں کے بکھرنے (Bone Resorption) کو روکتا ہے۔
زیتون کے تیل میں اولیوکینتھال ایک طاقتور قدرتی سوزش کم کرنے والا مرکب ہے جو ہڈیوں کے اردگرد سوجن اور درد کو کم کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر جوڑوں کے درد (Arthritis) اور آسٹیوپوروسس میں مفید ہے۔
زیتون کا تیل آنتوں میں کیلشیم کے جذب کو بہتر بناتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ تحقیقی مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ میڈیٹرینین ڈائٹ (جس میں زیتون کا تیل اہم جزو ہوتا ہے) سے عمر رسیدہ افراد میں ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق جن افراد نے روزانہ 50 ملی لیٹر ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل استعمال کیا، ان کی ہڈیوں کی کثافت میں خاطر خواہ بہتری دیکھی گئی خاص طور پر وہ لوگ جو پہلے سے آسٹیوپوروسس کے شکار تھے۔