زمین پر سونا صحت زیادہ کیلئے مفید ہے، تحقیق

زمین پر سونا صحت زیادہ کیلئے مفید ہے، تحقیق


جدید طرزِ زندگی نے جہاں ہماری روزمرہ عادات کو بدل کر رکھ دیا ہے، وہیں سونے کے انداز پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے۔ آج کے دور میں زیادہ تر افراد نرم گدوں، بھاری کمبلوں اور آرام دہ بستروں کو ترجیح دیتے ہیں۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق فرش پر سونا جسم اور ذہن دونوں کے لیے کئی حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔

یہ نہ صرف بچپن کی یادیں تازہ کرتا ہے بلکہ ریڑھ کی ہڈی، پٹھوں اور نیند کے معیار پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔

قدیم زمانے میں بزرگ اور بچے ایک ہی فرش پر چٹائی یا چادر بچھا کر سوتے تھے ایک ایسی روایت جو اب کم ہوتی جا رہی ہے۔

تاہم، جدید تحقیق بتاتی ہے کہ فرش پر سونا جسمانی توازن، درست پوسچر اور مجموعی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

یہاں آپ کو فرش پر سونے کے 5 حیرت انگیز فائدے بتائے جارہے ہیں۔

ریڑھ کی ہڈی کو سپورٹ ملتی ہے

فرش پر سونے سے ریڑھ کی ہڈی قدرتی طور پر سیدھی رہتی ہے اور جسمانی وضع بہتر ہوتی ہے۔ اس سے غلط پوسچر کی وجہ سے ہونے والا کمر یا کندھے کا درد کم ہوتا ہے۔

جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں راحت

فرش پر سونے سے جسم کے مختلف حصوں پر یکساں وزن پڑتا ہے، جس سے پٹھوں کی کھچاؤ کم ہوتی ہے اور خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔

آیوروید کے مطابق یہ عمل ایک قسم کی ایکوپریشر کی طرح ہے، جو جوڑوں اور کندھوں کے درد کو کم کرتا ہے۔

نیند کے معیار میں بہتری

ٹھنڈا اور سخت فرش جسم کا ٹمپریچر منظم کرتا ہےجس سے گہری اور پرسکون نیند آتی ہے۔

اس سے تناؤ ہارمون (کورٹیسول) کم ہوتا ہے اور نیند کا ہارمون (میلاٹونن) بڑھتا ہے۔ یہ طریقہ ذہن کو پرسکون اور بے خوابی کے مسائل کو کم کرتا ہے۔

ہاضمے میں بہتری

فرش پر بائیں کروٹ پر سونا ہاضمے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ زمین کی کشش ثقل کھانے کو آنتوں میں آسانی سے حرکت دینے میں مدد کرتی ہے۔

اس سے معدے اور آنتوں پر دباؤ کم ہوتا ہے، جس سے گیس، قبض، بدہضمی، اپھارہ اور تیزابیت جیسے مسائل کم ہوتے ہیں۔

جسم کی گرمی اور سوجن میں کمی

فرش کی ٹھنڈی سطح جسم کی اضافی گرمی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ عادت جسمانی گرمی سے ہونے والی سوجن اور جلن کو کنٹرول کرتی ہے اور خاص طور پر گرمیوں میں فائدہ مند ہے۔

احتیاط اور تجاویز

فرش پر سونے سے پہلے پتلی چٹائی یا کمبل بچھا لیں، تاکہ شروع شروع میں سخت سطح پر سونا آسان ہو۔

ہمیشہ سیدھے یا بائیں طرف سونے کی کوشش کریں تاکہ ریڑھ کی ہڈی اور اعضا پر زیادہ دباؤ نہ پڑے۔

فرش کی صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ دھول اور الرجی سے بچا جا سکے۔

اگر آپ گدے پر سونے کے عادی ہیں تو ہفتے میں 2–3 دن فرش پر سونے سے آغاز کریں۔

شدید کمر درد، گٹھیا یا دیگر صحت کے مسائل کی صورت میں فرش پر سونے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

فرش پر سونا صرف جسمانی فوائد نہیں دیتا بلکہ یہ ایک قدرتی طریقہ بھی ہے جو جسم اور ذہن کو سکون، توانائی اور تندرستی فراہم کرتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top