راولپنڈی میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا، مزید 27 کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا، مزید 27 کیسز رپورٹ


راولپنڈی میں ڈینگی کے مچھروں کا خطرناک سلسلہ جاری ہے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق، راولپنڈی میں اب تک 10,305 افراد کی ڈینگی کی سکریننگ کی گئی، جن میں سے 622 مریض کنفرم ہوئے ہیں۔

خوش قسمتی سے رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

اس وقت 58 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1,499 ہے، جنہوں نے اب تک 5,287,353 گھروں کی جانچ کی ہے۔

گھروں کی جانچ میں 154,879 گھر ڈینگی کے لیے مثبت پائے گئے۔ اسپاٹ چیکنگ کے دوران 1,415,120 مقامات کی پڑتال کی گئی، جن میں سے 20,585 مقامات ڈینگی پازیٹیو پائے گئے۔

مزید برآں، 175,464 مقامات سے لاروا برآمد ہوا، جسے تلف کر دیا گیا۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4,183 ایف آئی آرز درج کی گئی، 1,760 بلڈنگز سیل کی گئیں اور 3,389 چالان کیے گئے۔

ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1 کروڑ 3 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

دھاماں سیداں، دھمیال، رینال، ڈھوک دلال، ڈھوک نجو، ڈھوک منشی سے ڈینگی لاروا ملا اور ڈینگی مریض سامنے آئے۔

علاوہ ازیں رحمت آباد، کھنہ ڈاک، وارث خان اور گرجا لکھن سے بھی ڈینگی لاروا ملا اور ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top