دمہ کی وجہ چکنائی والے کھانے؟ تحقیق میں دلچسپ انکشافات۔

دمہ کی وجہ چکنائی والے کھانے؟ تحقیق میں دلچسپ انکشافات۔


بچپن میں دمہ کی وجہ مختلف قسم کے چکنائی والے کھانوں سے منسلک ہے، تحقیق  بچپن میں ہونے والی دمہ کی بیماری کی وجہ مختلف قسم کے چکنائی والے کھانوں سے منسلک ہے۔ ایک نئی تحقیق میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ چکنے کھانے بچپن کے دمہ کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔

محققین کی یہ رپورٹ بدھ کو جرنل سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ کھانوں میں پائی جانیوالی چکنائی نیوٹروفیلیک دمہ سے منسلک ہوتی ہیں، جو کہ ایک غیر الرجک قسم کا دمہ ہے اور یہ جرثومی اور بیکٹیریل پروٹینز کے ذریعے متحرک ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص قسم کا سیر شدہ چکنائی والا تیزاب، جسے اسٹیئریک ایسڈ کہا جاتا ہے۔ جو اکثر جانوروں کی چکنائی اور پراسیس شدہ کھانوں میں پایا جاتا ہے اور بظاہر یہ ایک ایسا سلسلہ شروع کر سکتا ہے جو نیوٹروفیلیک دمہ کا باعث بن سکتا ہے۔

فلاڈیلفیا کے چلڈرن اسپتال میں الرجی اینڈ امیونولوجی کے اٹینڈنگ فزیشن اور سینئر ریسرچر ڈاکٹر ڈیوڈ ہل نے ایک نئی ریلیز میں کہا کہ اس تحقیق سے پہلے بہت سے لوگ یہ سمجھتے تھے کہ بچپن کا موٹاپا دمہ کی اس قسم کا سبب بن رہا ہے۔

تاہم ہم نے ان بچوں میں جو موٹاپے میں مبتلا نہیں تھے نیوٹروفیلیک دمہ کو آبزرو کر رہے تھے، اسی لیے ہمیں شک ہوا کہ شاید کوئی اور وجہ ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر ہل نے کہا ہم نے طبی تحقیق اور بچوں پر کی گئی تحقیق میں یہ پایا کہ کچھ خاص قسم کی سیر شدہ چین فیٹی ایسڈ پر مشتمل غذائیں موٹاپے کے بغیر بھی نیوٹروفیلیک دمہ کا سبب بن سکتی ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top