خیبرپختونخوا؛ پولیو وائرس کنٹرول سے باہرمجموعی تعداد 12 ہوگئی

خیبرپختونخوا؛ پولیو وائرس کنٹرول سے باہرمجموعی تعداد 12 ہوگئی


خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد رواں برس اب تک ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا جو خیبرپختونخوا میں 2025 کا چھٹا پولیو کیس ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ بچہ بنوں کی یونین کونسل شمس خیل سے تعلق رکھتا ہے اور رواں سال ملک بھر میں پولیو کے مجموعی طور پر 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں برس اب تک سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا پولیو کے خطرے کا مرکز بن گیا ہے جہاں رسائی کی رکاوٹیں ہزاروں بچوں کو ویکسین سے محروم رکھتی ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2025 میں 3 قومی پولیو مہمات میں 45 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے، ان مہمات میں 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز اور 2.25 لاکھ خواتین رضاکاروں نے حصہ لیا۔

حکام والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، پولیو لاعلاج مرض، صرف ویکسین سے بچاؤ ممکن ہے، ویکسین کا ہر قطرہ بچے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top