حیران کن مناظر، دماغ کی سرجری میں مریضہ نے چھیڑدیں خوشی کی دھنیں

حیران کن مناظر، دماغ کی سرجری میں مریضہ نے چھیڑدیں خوشی کی دھنیں


شہنائی عموماً شادی بیاہ یا خوشی کی تقریبات میں بجائی جاتی ہے لیکن ایک مریضہ دماغ کے آپریشن کے دوران اسے بجاتی رہی۔

آپریشن کوئی بھی ہو، ہر انسان اپنے جسم کی چیر پھاڑ کا سوچ کر ڈرتا ہے، اگر آپریشن دماغ کا ہو تو اچھے اچھوں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں،۔

مگر ایک مریضہ نے آپریشن کے دوران شہنائی بجائی، جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو سب حیران رہ گئے۔

یہ بھی پرھیں:  شوبز کوالوداع؟ عاصم اظہر کا پراسرارپیغام

65 سالہ پارکنسن کی مریضہ ڈینس بیکن کا لندن کے کنگز کالج اسپتال میں کیا گیا۔

چار گھنٹے طویل آپریشن کے دوران مریضہ نے شہنائی بجائی تاکہ وہ ڈی بی ایس عمل کے دوران مریضہ کا ردعمل جان سکیں۔

اس دوران ڈاکٹرز نے مریضہ سے بات کرنے کے ساتھ اس کے ہاتھوں کی حرکت، اس میں سستی، سختی اور پٹھوں کی سختی کو بھی جانچا۔

سرجری کے دوران جب ڈاکٹرز نے ڈینس بیکن کے دماغ کو برقی کرنٹ لگایا تو مریضہ نے اپنی انگلیوں کی حرکت میں فوری بہتری دکھائی۔

ڈینس بیکن جس کو تیراکی، رقص کرنے کے ساتھ شہنائی بجانے کا شوق تھا۔ تاہم 2014 میں پارکنسن کے مرض کی تشخیص کے بعد اس کی یہ صلاحیتیں متاثر ہوئیں۔

خاتون نے مرض کی علامات بڑھ جانے کے بعد دماغ کی سرجری کرانے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد مریضہ کی شہنائی بجانے کی صلاحیت میں بہتری نظر آئی ہے۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top