حیدرآباد میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد

حیدرآباد میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد


ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں انسدادِ تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام عوامی مقامات، دفاتر، تعلیمی اداروں، اسپتالوں، ریستورانوں، بازاروں، پارکوں اور تفریحی مقامات پر تمباکو نوشی کو مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری و نجی ادارے اپنی عمارتوں کے اندر اور باہر نمایاں مقامات پر “نو اسموکنگ” کے بورڈز آویزاں کریں۔

جب کہ پہلے سے موجود تمباکو نوشی کے مخصوص مقامات ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمباکو نوشی سے پاک اور صحت مند ماحول کے قیام میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top