جگر کے کینسر سے آپریشن کے بغیر بچا جا سکتا ہے، ماہرین کا نکشاف

جگر کے کینسر سے آپریشن کے بغیر بچا جا سکتا ہے، ماہرین کا نکشاف


حالیہ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ جگر کے کینسر، خصوصاً ہیپاٹو سیلولر کارسینوما، سے اکثر اوقات بچاؤ ممکن ہے، کیونکہ اس کے زیادہ تر خطرے کے عوامل قابلِ علاج یا کنٹرول کیے جا سکتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس بی اور سی کا بروقت علاج اور ویکسینیشن جگر کے کینسر کے بڑے اسباب کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

خاص طور پر ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین اور ہیپاٹائٹس سی کے مؤثر علاج سے بیماری کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں، الکوحل کا زیادہ استعمال اور فیٹی لیور ڈیزیز بھی جگر کے کینسر کے نمایاں خطرات میں شامل ہیں۔

متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، اور وزن میں کمی ان عوامل کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

بعض اناج اور خشک میوہ جات میں پائے جانے والے افلاٹوکسن بھی جگر کے کینسر کے امکانات کم کر سکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذیابیطس اور موٹاپا جگر کے کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ ان پر قابو پانا بچاؤ کا اہم ذریعہ ہے۔

جگر کے کینسر کے تقریباً 70-80 فیصد کیسز ایسے عوامل سے جڑے ہوتے ہیں جن پر بروقت توجہ دے کر بچاؤ کیا جا سکتا ہے۔

مزید برآں اسکریننگ مثلاً الٹراساؤنڈ اور بلڈ ٹیسٹ ان افراد کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جو ہائی رسک میں ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top