تھیلیسیمیا کی روک تھام: نکاح سے قبل میڈیکل ٹیسٹ لازم قرار

تھیلیسیمیا کی روک تھام: نکاح سے قبل میڈیکل ٹیسٹ لازم قرار


بلوچستان حکومت نے صوبے میں تھیلیسیمیا کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے کے لیے نکاح سے قبل ایچ بی الیکٹروفوریسس ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری صحت اور چیئرمین بلوچستان بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی مجیب الرحمن پانیزئی نے بتایا کہ صوبے کے قبائلی معاشرے میں کزن میرج عام ہونے کے باعث تھیلیسیمیا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیماری کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ شادی سے قبل یہ ٹیسٹ لازمی ہوگا.

اور اگر ضرورت پیش آئی تو اس حوالے سے پہلے سے موجود قانون میں ترمیم بھی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو یہ ٹیسٹ کرانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے لیبارٹریز کو سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا.

جبکہ آگہی مہم کے ذریعے شہریوں کو اس مرض اور ٹیسٹ کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top