بینگن وزن کم کرنے میں معاون قرار

بینگن وزن کم کرنے میں معاون قرار


کم لوگ یہ جانتے ہوں گے، لیکن بینگن وزن کم کرنے میں واقعی مددگار ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر اسے اپنی غذا میں صحت مند انداز میں شامل کیا جائے۔

تاہم بینگن وزن کم کرنے میں کیسے معاون ہوتی ہے؟ آئیے اس حوالے سے تفصیل سے گفتگو کرتے ہیں:

1. کم کیلوریز اور زیادہ فائبر

بینگن کی کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں (100 گرام میں تقریباً 25 کيلوريز) جبکہ فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے بھوک دیر تک قابو میں رہتی ہے اور غیر ضروری کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔

یہ خاص طور پر وزن میں کمی کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے، کیونکہ فائبر ہاضمہ کو سست کرتا ہے اور دیر تک سیری محسوس کرواتا ہے۔

2. پانی میں تحلیل ہونے والا فائبر 

بینگن میں موجود حل پذیر فائبر خون میں شکر اور کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے، جس سے وزن اور مجموعی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے

3. پولیفینول اور اینٹی آکسیڈنٹس

بینگن میں قدرتی پولی فینول پایا جاتا ہے جو موٹاپے، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے خلاف حفاظتی کردار ادا کرتے ہیں۔

4. چربی میں کمی اور میٹابولزم

چند سائنسی مطالعات نے بتایا ہے کہ بینگن” لائپوپروٹین لپیس “کو متحرک کرکے اور “پینکریاٹک لپیس”کی سرگرمی کو کم کرکے چربی کے ذخیرے میں کمی کرسکتا ہے۔ یعنی یہ چربی کے ٹوٹنے اور میٹابولزم کو فروغ دیتا ہے۔

5. شوگر کنٹرول

بینگن میں موجود فائبر اور پولیفینولز شوگر کے جذب کو سست کرتے ہیں، جس سے بلڈ شوگر لیول مستحکم رہتا ہے۔ یہ خصوصاً ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

6. پانی اور فائبر سے بھرا احساس

فائبر اور پانی سے بھرپور بینگن آپ کو کم کھانے کے دوران بھی زیادہ دیر بھوکا نہیں رہنے دیتا، جس سے وزن کم کرنے میں آسانی ہوتی ہے




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top