چین کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق میں قریب کی نظر کی کمزوری کو روکنے کے لیے ایک مؤثر غذائی جز دریافت کیا گیا ہے۔
چینی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہر چشم اور ریسرچر ڈاکٹر جیسن یم نے ایک مقالے میں کہا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے۔
کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز قریب کی نظر خراب ہونے کے خلاف ایک ممکنہ تحفظ فراہم کرنے والی غذا ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی محقق کا کہنا ہے کہ جس طرح اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بینائی کی کمزوری سے بچا سکتا ہے۔
اسی طرح مکھن، پام آئل اور سرخ گوشت میں موجود سچورٹیڈ فیٹس بینائی کی کمزوری کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز ایسی صحت مند چکنائیاں ہیں جو امراض قلب، ڈیمنشیا اور کئی دائمی امراض کے خطرے میں کمی لانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
لیکن حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں اس کا اور اہم فائدہ سامنے آیا ہے۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے طبی فوائد کی ایک طویل فہرست ہے تاہم نئی تحقیق کے مطابق اب یہ بچوں میں قریب کی نظر کی کمزوری سے بھی بچا سکتا ہے جسے مایوپیا کہا جاتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اومیگا تھری آنکھوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنا کر آنکھوں کی صحت مند نشوونما میں مدد دیتا ہے جس سے قریب کی نظر بہتر رہتی ہے۔
چینی ریسرچ میں 1,000 سے زائد ایسے بچوں کو شامل کیا گیا، جن کی عمریں 6 سے 8 سال کے درمیان تھیں۔
ان تمام بچوں کی غذائی عادات کا سوال ناموں کے ذریعے جائزہ لیا گیا، اور تحقیق سے پہلے کیے جانے والے آنکھوں کے معائنہ کا موازنہ نتائج سے کیا گیا۔
نتائج میں پایا گیا کہ وہ بچے جن کی غذا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی مقدار کم تھی ان میں 28 فی صد نظر کی کمزوری پائی گئی۔
بہ نسبت ان بچوں کے جو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بہتر مقدار لے رہے تھے، تاہم کسی اور غذائی اجزا کا قریب کی نظر کی کمزوری (مایوپیا) سے تعلق سامنے نہیں آیا۔