بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں آلو کے حیرت انگیز فوائد

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں آلو کے حیرت انگیز فوائد


بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ آلو خاص طور پر بغیر تیل اور نمک کے اُبلا ہوا یا بیک کیا ہوا، بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ آلو بغیر وزن میں اضافہ کیے فشار خون متوازن رکھ سکتا ہے۔

آلو میں پوٹاشیئم زیادہ ہوتا ہے، جو جسم سے اضافی سوڈیم خارج کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس طرح بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس میں فائبر موجود ہوتا ہے جو ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور طویل وقت تک پیٹ بھرا رکھتا ہے، اس لیے وزن بڑھنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

آلو میں کیلوریز نسبتاً کم ہوتی ہیں اگر انہیں بغیر تلنے یا زیادہ چکنائی کے استعمال کیا جائے۔

اس کی بھرپور افادیت حاصل کرنے کیلئے اسے اُبال کر یا بیک کرکے کھائیں۔ تیل یا گھی میں فرائی کرنے سے پرہیز کریں اور نمک کم استعمال کریں، بلکہ ہلکی جڑی بوٹیاں یا لیموں سے ذائقہ بڑھائیں۔

اس طرح آلو ایک سستا، بھوک مٹانے والا اور دل و ہائی بلڈ پریشر کیلئے مفید بن سکتا ہے، بشرطیکہ صحیح انداز میں پکایا اور کھایا جائے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top