March 16, 2025
بال پھر سے اگائیں

بال پھر سے اگائیں


عمر کے ساتھ ،موسمی آلودگی یا مورثی وجوہات کی وجہ سے سر کے بال کم ہوتے رہتے ہیں لیکن انہیں دوبارہ اُگانا ممکن ہے،آئیے آپ کو بال پھر سے اُگانے کے لئے بہترین اورآزمودہ قدرتی نسخے بتاتے ہیں۔

آملہ

سر کے بالوں کے لئے آملہ ہمیشہ سے ہی کارگرچیز ہے۔اس کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف نئے بال اگتے ہیں،دومنہ والے بال ٹھیک ہوتے ہیں اور ساتھ ہی وہ سیاہ اور گھنے ہوتے ہیں۔آپ چاہیں تو آملے کے تیل کی روزانہ مالش سے بالوں کو مضبوط کرسکتے ہیں۔گھر پر آملے کا آزمودہ نسخہ بنانے کے لئے دو چائے کے چمچ آملے کارس لے کر اس میں دوچائے کے چمچ لیموں کا رس ملائیں۔اس آمیزے کو سر میں لگائیں اور دوگھنٹے بعد سر کو نیم گرم پانی سے دھوئیں۔
انڈے کی سفیدی کا ماسک
انڈے کی سفیدی زنک،پروٹین،سلفر،آئرن،فاسفورس اورآئیوڈین سے بھرپور ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ بالوں کو موٹا ،سیاہ اور مضبوط بناتی ہے۔انڈے کی سفیدی کو اپنے سر میں لگائیں اور 15منٹ کے بعد سرکو شیمپوکریں،چند ہی دنوں میں آپ واضح فرق دیکھیں گے۔
کیسٹر آئل
یہ تیل وٹامن ای،ایمینو ایسڈزاوراومیگا9سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ نہ سرف بالوں کو مضبوط بناتا ہے بلکہ سر کی خشکی کے لئے بھی بہت کارآمد ہوتا ہے۔یہ دیکھنے میں بہت زیادہ گاڑھا ہوتا ہے اس لئے اسے کسی دوسرے تیل جیسے ناریل،زیتون یابادام کے تیل میں شامل کرکے سر میں لگانا چاہیے۔سر دھونے سے ایک گھنٹہ قبل سر میں اس تیل کی مالش کریں اور بالوں کو توانا بنانے کے ساتھ نئے بال بھی اگائیں۔
وٹامن ای آئل
وٹامن ای جلد اور بالوںکے لئے بہت ہی مفید ہوتی ہے اور اگر اس کا آئل لگایا جائے تو اس سے بھی نئے بالوں کو اُگانے میں بہت مدد ملتی ہے۔اس میں انٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتا ہے اور یہ سر کی جلد میں جذب ہوکر خون میں آکسیجن جذب کرتا ہے جس سے جلد کی نشوونما ہونے سے سرکے بال اُگتے ہیں۔رات کو سونے سے قبل وٹامن ای آئل کو سر میں لگائیں اور ہلکا مساج کریں،ساری رات تیل لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر سر کو کسی اچھے شیمپو سے دھوئیں۔
ایلوویرا یاکوارگندل
پرانے بالوں کو مضبوط اور نئے بالوں کی نشوونما کے لئے کوارگندل سب سے مفید پایا گیا ہے۔یہ بالوں کاقدرتی کنڈیشنر ہے اور انہیں نرم وملائم اور چمکدار بناتا ہے۔ایک برتن میں دوبڑے چمچ شیمپو،ایک بڑا چمچ ایلو ویراجیل،کوکونٹ ملک اور آدھ چمچ پسی ہوئی گندم شامل کریں اور اس محلول سے بالوں کو دھوئیں۔چند دنوں میں آپ کے بال چمکدار اور خوبصورت ہوجائیں گے۔
لہسن
سوزش کو ختم کرنے والی خاصیت کی بدولت لہسن بالوں کے لئے بہت مفیدہے۔اس سے نہ صرف بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ نئے بال بھی اُگتے ہیں۔اس میں موجود ایلیسین سر کی جڑوں میں خون کی گردش کو تیز کرتا ہے اورگرے ہوئے بالوں کو اُگاتا ہے ۔تھوڑے سے زیتون کے تیل میں 7سے8لہسن کی توڑیاں ابالیں،تیل ٹھنڈا ہونے پر اسے روزانہ بالوں کی جڑوں میں لگائیں،چند ہی ہفتوں میں آپ کو نئے بال نظرآنے لگیں گے۔
پیاز
لہسن کی طرح پیاز بھی ایک ایسی سبزی ہے جو بالوں کی نشوونما میں بہت مفید ہے۔اس میں سلفر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بالوں کی نشوونما میں مدد ملتی ہے۔دو سے تین پیازوں کا رس نکالیں اور اسے سر میں لگا کر آدھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیںاور بعد میں کسی اچھے شیمپو سے سر دھولیں۔ایسا ہفتے میں ایک بار کریں اور بالوں کو مضبوط بنائیں۔
آلو
اس میں وٹامن اے،بی،سی،کیلشیم،پوٹاشیم،آئرن اورفاسفورس پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ بالوں اور جلد کے لئے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ایک برتن میں ڈیڑھ کپ آلوﺅں کے رس میں ایک چمچ شہد ڈالیں،ساتھ ہی تھوڑا سے پانی اور انڈے کی زردی ملائیں۔تمام اجزاءکو اچھی طرح ملائیںاور سر پر آدھ گھنٹہ تک لگاکررکھیں۔اس کے بعد سر کو دھولیںاور ہفتے میں ایک بار یہ عمل کرنے سے کمزور بال مضبوط ہوتے ہیں۔
لیموں کا رس
اس میں وٹامن سی،بی،انٹی آکسیڈینٹس اورفولک ایسڈموجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بال مضبوط ہوتے ہیںاور نئے بالوں کی نشوونما میں مدد ملتی ہے۔ایک بڑے چمچ لیموں کے رس میں دو بڑے چمچ زیتون کا تیل شامل کریں۔اس محلول کو اچھی طرح مکس کرکے سر میں لگائیںاور ایک گھنٹہ لگارہنے دیں،اسکے بعد سر دھولیں ۔
میتھی کے بیج
ان میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ بالوںکی نشوونما میں بہت سازگار ہے۔اس میں لیسیتھین پائی جاتی ہے جو بالوں کو نمی دینے کے ساتھ انہیں مضبوط بناتی ہے۔ایک میتھی کے بیج لے کر انہیں ساری رات پانی میں بھگودیں۔اگلی صبح انہیں پیس لیں اور لگانے سے قبل سر میں ناریل کاتیل لگا لیں اور پھر اس میتھی کے بیجوں کے پیسٹ کابالوں پرلیپ کریں۔ایک گھنٹے تک اسے سرمیں لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے سر دھولیں۔
بال پھران میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ بالوںکی نشوونما میں بہت سازگار ہے۔اس میں لیسیتھین پائی جاتی ہے جو بالوں کو نمی دینے کے ساتھ انہیں مضبوط بناتی ہے۔ایک میتھی کے بیج لے کر انہیں ساری رات پانی میں بھگودیں۔اگلی صبح انہیں پیس لیں اور لگانے سے قبل سر میں ناریل کاتیل لگا لیں اور پھر اس میتھی کے بیجوں کے پیسٹ کابالوں پرلیپ کریں۔ایک گھنٹے تک اسے سرمیں لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے سر دھولیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *