بال جھڑنے کی بڑی وجہ میٹھے مشروبات پینا ہے، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

بال جھڑنے کی بڑی وجہ میٹھے مشروبات پینا ہے، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف


حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ میٹھے مشروبات پینے سے بال جھڑنے کے خطرے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

طبی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال بالوں کے جھڑنے کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، خاص طور پر مردوں میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ مطالعہ 17 مختلف تحقیقی رپورٹس پر مبنی ہے، جس میں 61 ہزار 332 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق جو افراد ہفتے میں 3 ہزار 500 ملی لیٹر سے زیادہ میٹھے مشروبات پیتے ہیں، اُن میں بالوں کے جھڑنے کا امکان زیادہ پایا گیا اور یہ اثر مردوں میں زیادہ واضح ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھے مشروبات میں موجود زیادہ شوگر خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھاتی ہے، جو بالوں کی جڑوں کو کمزور کر سکتی ہے۔

ماہرین نے ہدایت کی کہ میٹھے مشروبات کا استعمال محدود کیا جائے اور متوازن غذا اختیار کی جائے، جس میں وٹامن ڈی، آئرن اور پروٹین شامل ہوں۔

اس کے علاوہ، سبز پتوں والی سبزیاں اور سویا مصنوعات بھی بالوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔

تحقیق میں زور دیا گیا ہے کہ ہماری روزمرہ کی غذائی عادات بالوں کی صحت پر گہرا اثر ڈالتی ہیں، لہذا صحت مند غذا اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بالوں کے جھڑنے کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top