ایڑی کے درد سے فوری نجات کا آسان نسخہ

ایڑی کے درد سے فوری نجات کا آسان نسخہ


درحقیقت یہ پیروں کا سب سے عام مسئلہ تصور کیا جاتا ہے جس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ 

کئی بار کیلشیئم کا اجتماع ایڑی کی تکلیف کا باعث بنتا ہے، کئی بار ورم بڑھنے سے ایسا ہوتا ہے۔ ایڑی میں تکلیف کے ساتھ سوجن اور ہڈی میں کمزوری جیسی پیچیدگیوں کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ جاپانی واکنگ یا چہل قدمی کا طریقہ کار کیا ہے اور صحت کیلئے کتنی بہترین ہے؟

مگر ایک عام چیز سے اس تکلیف سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے اور وہ چیز ہے ٹینس بال۔ جی ہاں واقعی بظاہر تو ٹینس بال اور ایڑی کی تکلیف سے نجات کے درمیان کوئی تعلق نظر نہیں آتا، مگر ایسا ممکن ہے۔ یہ گیند ایڑی کی تکلیف کی سب سے عام قسم Plantar fasciitis سے تحفظ فراہم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ اس مسئلے میں پیر پر بہت زیادہ دباؤ کے باعث پیر اور ایڑی کو جوڑنے والی جگہ کو نقصان پہنچتا ہے جس سے تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

وہ 10 علامات جو جسم میں پروٹین کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں ٹینس بال کو اس کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ کسی کرسی پر بیٹھ جائیں اور اپنے پیر کو ٹینس بال کے اوپر رکھ دیں۔

اس کے بعد پیر کو آہستگی سے دبا کر اگے پیچھے کریں جبکہ گیند کو انگلیوں اور ایڑی کے درمیان رکھیں۔ اس ورزش کو روزانہ 2 سے 3 بار 30 سیکنڈز کے لیے کریں۔ لوگوں کی وہ عام ترین غلطی جو سانس کی بو جیسے مسئلے کا شکار بنا دیتی ہے

دوسرے طریقے میں اوپر درج طریقہ کار کو ہی دہرانا ہوتا ہے مگر کرسی پر بیٹھنے کی بجائے ایسا کھڑے ہوکر کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار میں پیروں کا دباؤ بڑھانا ممکن ہوتا ہے جس سے تکلیف میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

البتہ اس طریقہ کار کو اس وقت اپنانا چاہیے جب کرسی والی ورزش کے باوجود تکلیف میں نمایاں کمی نہ آئے۔ تیسرا طریقہ کار ذرا مختلف ہے۔ پنڈلیوں کے تکلیف دہ درد کا شکار بنانے والی عام وجوہات آپ دیوار کے ساتھ ایک گیند کو رکھ دیں اور پھر اس کے اوپر پیر اس طرح رکھیں کہ وہ آپ پیر کے اوپری حصے کے نیچے ہو جبکہ ایڑی زمین سے چپکی ہوئی ہے۔

اس کے بعد اپنے اوپری جسم کو آہستگی سے دیوار کی جانب جھکائیں اور 3 سانسوں تک اسی پوزیشن میں رکھیں۔ بہترین نتائج کے لیے اس ورزش کو 8 سے 10 بار دہرائیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top