اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز پچاس فیصد سے اوپر، صورتحال سنگین

اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز پچاس فیصد سے اوپر، صورتحال سنگین


تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسلام کوٹ میں مریضوں کے روزانہ ڈینگی کے مثبت ٹیسٹ کی شرح 54 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے چار محلوں میں 100مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر رورل ہیلتھ سینٹر نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سینٹر اسلام کوٹ میں صرف 10بستر ہیں، باقی مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں۔

ڈی ایچ او ہیلتھ تھرپارکر کے مطابق بیڈز بڑھانے کے لیے متبادل جگہ کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ آج سے شہر میں مچھر مار اسپرے اور مچھردانیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

دوسری جانب مریضوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں داخل نہیں کیا جا رہا اور گھروں میں علاج ممکن نہیں ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top