آن لائن میڈیکل مشورے صحت کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں

آن لائن میڈیکل مشورے صحت کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں


نئی تحقیق اور ماہرین صحت کی رائے کے مطابق آن لائن طبی مشورے یا بیماریوں کی معلومات دیکھنے کی عادت (جسے “Cyberchondria” بھی کہا جاتا ہے) صحت کے لیے نقصان دہ اور بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ درحقیقت انٹرنیٹ پر موجود معلومات ہر فرد کے لیے درست نہیں ہوتیں، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگ اپنی بیماری کی غلط تشخیص کر لیتے ہیں۔

ڈاکٹر سے رجوع کیے بغیر آن لائن مشوروں پر دوائیں لینا نقصان دہ یا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر اینٹی بائیوٹکس یا دل کی ادویات کے معاملے میں۔ کچھ صورتوں میں عام سر درد یا بخار کو لوگ آن لائن مطالعے کے بعد اسے کینسر یا جان لیوا بیماری تک سمجھ بیٹھتے ہیں جس سے ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

آن لائن معلومات پر انحصار کرنے سے مریض اسپتال جانے میں تاخیر کرتا ہے اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے مرض بگڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ انٹرنیٹ کو صرف ابتدائی معلومات کے لیے استعمال کریں، حتمی علاج کے لیے ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اگر کوئی علامت برقرار رہے تو فوراً طبی معائنہ کروائیں۔ انٹرنیٹ پر ابتدائی معلومات کیلئے بھی صحت سے متعلق تصدیق شدہ ذرائع والی ویب سائٹس کو ترجیح دیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top