گلے کی شریانوں میں مائکرو پلاسٹک: ماہرین کی چونکا دینے والی تحقیق

گلے کی شریانوں میں مائکرو پلاسٹک: ماہرین کی چونکا دینے والی تحقیق


ایک مختصر مگر انتہائی اہم اور دلچسپ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صحت مند انسانوں کے گلے کی شریانوں میں بھی مائکرو پلاسٹک موجود ہیں۔

اس سے قبل کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ انسان کے دماغ، پھیپھڑوں اور یہاں تک کہ خون میں بھی مائکرو پلاسٹک موجود ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ماضی میں کہ چکا ہے کہ مائکرو پلاسٹک انسانی صحت کے لیے زیادہ اور بڑا خطرہ نہیں ہوتے، تاہم حالیہ تحقیقات میں ان کے خطرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

مائکرو پلاسٹک ہوا، پانی، خوراک اور سانس لینے کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکر جسم کے انتہائی پیچیدہ اعضا میں بھی پہنچ رہے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ ننھے پلاسٹک ذرات کی موجودگی سے فالج، امراض قلب، تیزابیت، کینسر اور دیگر بیماریوں ہوسکتی ہیں۔

اب کی جانے والی مختصر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صحت مند انسان کے گلے کی مرکزی شریانوں میں بھی مائکرو پلاسٹک موجود ہیں۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے 50 رضاکاروں پر تحقیق کی اور ان کے مختلف ٹیسٹس اور اسکین کرکے ان میں مائکرو پلاسٹک کی موجودگی کا پتا لگایا۔

ماہرین نے تقریبا تمام ہی رضاکاروں کے گلوں کی شریانوں میں مائکرو پلاسٹک پائے جو کہ ممکنہ طور پر خون، خوراک اور سانس کی ترسیل میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، تاہم فوری طور پر ان کا خطرہ واضح نہیں ہوسکا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ جن رضاکاروں کے گلے کی شریانوں میں مائکرو پلاسٹک پائے گئے، ان میں کسی طرح کی طبی پیچیدگی نہیں تھی۔

ماہرین نے مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ خیال کرنا غلط ہے کہ مائکرو پلاسٹک صرف پیکیجنگ اور پلاسٹک کی بوتلیں یا چیزوں میں کھانا کھانے سے انسان کے جسم میں داخل ہو رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مائکرو پلاسٹک پانی اور غذا میں موجود ہوتے ہیں، جنہیں انسان کھا اور پی رہا ہے۔ ابھی تک یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ انسانی جسم میں داخل ہونے والے ذرات کس قدر صحت کے لیے خطرہ ہیں۔ عام طور پر پلاسٹک ذرات فضائی آلودگی، پیکیجینگ غذا، منرل واٹر اور اسی طرح کی دوسری چیزوں کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہو رہے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top