کیا کاجو کھانے سے ڈپریشن سے نجات ممکن ہے؟

کیا کاجو کھانے سے ڈپریشن سے نجات ممکن ہے؟


اکثر لوگ معاشی اور گھریلو مسائل کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ کاجو جیسا ایک چھوٹا سا ڈرائی فروٹ ڈپریشن دور کرنے میں آپ کی کس طرح مدد کر سکتا ہے، ماہرین کے مطابق اگر آپ ذہنی دباﺅ کو کم کرنے کے لئے مختلف طرح کی ادویات استعمال کرکے تنگ آچکے ہیں تو بس کاجو کھائیں۔

صرف کاجو کھانے سے ہی آپ کا ذہنی دباؤ دور ہو جائے گا اور آپ کو کسی دوا کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس کے علاوہ کاجو کا استعمال انسانی صحت پر کونسے حیرت انگیز مثبت نتائج پیش کرتا ہے، آیئے جانتے ہیں۔

• کاجو کے حیرت انگیز فوائد
• کاجو میں موجود غذائیت
کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم، میگنیز، کاپر، سیلینیم، میگنیشیم، زنک اور آئرن پایا جاتا ہے اگر روزانہ 6 سے 7 کاجو بھی کھا لیئے جائیں تو جسم کو ڈھیر سارے غذائی اجزاء مل جاتے ہیں کاجو میں پائے جانے والے کاپر اور زنک کی وجہ سے انسانی نشوونما میں مدد ملتی ہے اسی لئے بڑھتے ہوئے بچوں کو کاجو لازمی کھلانا چاہیئے یہ ان کے لئے انتہائی اہم غذا ہے۔

• دل کی صحت کے لئے مفید
ماہرین کے مطابق کاجو اعصاب اور دل کو مضبوط بنانے کے لئے بہترین ہے، یہ کولیسٹرول فری اور اینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال ہونے کی وجہ سے دل کو مختلف امراض سے محفوظ رکھتا ہے، کاجو کے استعمال سے ہمارے جسم میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے اور دل بھی مضبوط ہوتا ہے ساتھ ہی دل کے دورے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

• ذہنی دباؤ سے نجات میں مددگار
کاجو میں tryptophanپایا جاتا ہے جو ہمارے موڈ کو قابو میں رکھتا ہے ۔اس کی موجودگی سے ہمارا ذہنی دباﺅ کم ہوتا ہے اور ہمیں اچھی نیند آتی ہے۔

• کینسر سے بچائے
کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچے رہنے کے لئے کاجو کا استعمال کرنا چاہیئے، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کاجو میں ایسے اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جن کی بدولت ٹیومر اور کینسر کے خاتمے میں مدد ملتی ہے اور اس کے استعمال سے انسان ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

• دانتوں اور ہڈیوں کے لئے مفید
کاجو میں فاسفورس اور دیگر ایسے اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دانتوں اور ہڈیوں کے لئے بےحد مفید ہیں، فاسفورس، کاربوہائیڈریٹ اور چربی کو جذب کرتا ہے جبکہ یہ خون میں موجود مفید خلیوں کو بھی طاقتور بناتا ہے۔

• خون کی کمی دور کرنے کے لئے بہترین
کاجو ایک ایسا بہترین خشک میوہ ہے جو خون کی کمی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کاجو آئرن کا ایک بہترین زریعہ ہے خوراک میں آئرن کی کمی سے تھکاوٹ، خون کی کمی اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے کاجو میں موجود آئرن خون کی کمی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

• جلد کی صحت کے لئے مفید
کاجو جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے کاجو کو اگر رات بھر بھگو کر رکھا جائے تو یہ بھی دودھ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ مٹھاس اور چکنائی سے پاک کاجو کے دودھ کے ایک کپ میں صرف 25 کیلوریز، 2 گرام چربی اور او جی سچورٹیڈ فیٹ ہوتا ہے جس کو پینا یا جلد پر اس سے مساج کرنا دونوں ہی طریقوں سے یہ جلد کی حفاظت کرتا ہے، یہ جلد کو سورج کی تیز شعاعوں سے ہونے والے نقصانات سے جلد کو بچاتے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top