کیا پالک جلد اور بالوں کی قدرتی چمک کا راز ہے؟

کیا پالک جلد اور بالوں کی قدرتی چمک کا راز ہے؟


پالک وہ سبزی ہے جو صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے، جس میں آنکھوں کی صحت، دل کی مضبوطی، ہڈیوں کی طاقت، نظام ہاضمہ درست، متوازن وزن، جلد اور بالوں کو خوبصورتی سمیت مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا شامل ہیں۔

ہری سبزیوں، خاص طور پر پالک میں کسی بھی دوسری سبزی کے مقابلے میں زیادہ غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

خاص طور پر آئرن یعنی فولاد اس میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ یہ سبزی ان تمام وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

پالک میں فائبر بہت زیادہ ہوتا ہے، جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنا کر صحت پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے، اس سے اجابت (اسٹول) آرام سے ہوتی ہے اور قبض کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پالک میں کیروٹینائڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جسے انسانی جسم وٹامن اے میں بدل سکتا ہے۔ وٹامن سی ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈینٹ ہے، جو جِلد کی صحت اور قوت مدافعت کو فروغ دیتا ہے۔

اس کے علاوہ فولک ایسڈ کو فولیٹ یا وٹامن بی 9 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ کمپاؤنڈ حاملہ خواتین کے لیے بہت ضروری ہے اور عام خلیوں کے افعال اورپٹھوں کی افزائش میں بھی معاون ہے۔

پالک آئرن جیسے ضروری معدنی عنصر کا ایک بہترین ذریعہ ہے، جو ہیموگلوبن بنانے میں مدد کرتا ہے، جس سے جسم کے ٹشوز یا عضلات میں آکسیجن پہنچاتی ہے۔

کیلشیئم ہڈیوں کی صحت، اعصابی نظام، دل اور پٹھوں کے اہم سگنلنگ مالیکیول کے لیے ضروری ہے۔

پالک کی بدولت ہمارے اعصاب اور رگوں میں غیر ضروری چربی جمع ہونے سے روکتی ہے، اس میں موجود وٹامن اے کی وافر مقدار جِلد کو مناسب نمی فراہم کرتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پالک جِلدی بیماریوں سمیت کیل مہاسوں اور جھریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top