چہرے پر برف لگانے کے حیرت انگیز فوائد

چہرے پر برف لگانے کے حیرت انگیز فوائد


اسکن آئسنگ کے بہت سے فوائد ہیں، صبح سویرے اگر آپ اپنے چہرے پر آئس کیوب سے مساج کریں تو اس سے آپ کو ایسے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے، وہ بھی بنا مہنگے مہنگے پراڈکٹس استعمال کیے۔

یہ فوائد کیا ہیں جن سے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکتا ہے چلیں پھر جان لیتے ہیں۔

برف سے چہرے کے مساج کے حیرت انگیز فوائد
• اگر آپ اپنے چہرے پر برف سے مساج کریں گے تو اس سے آپ کے چہرے کی جلد کی نیچے موجود خون کی شریانوں میں خون کی روانی بہتر ہوگی، جس سے آپ کا چہرہ تروتازہ ہو جائے گا اور اس پر ایک قدرتی چمک آئے گی۔

• چہرے پر آئس کیوب سے مساج کرنے سے دانے اور دیگر جلد کے مسائل دور ہوتے ہیں چہرے پر موجود لال رنگت دور ہوتی ہے اگر الرجی وغیرہ کا سامنا ہو تو اس میں فائدہ پہنچتا ہے۔

• آپ کی آنکھوں کے گرد موجود ہلکے بھی آئسنگ کی وجہ سے کم ہو جائیں گے اور ٹھنڈک کی وجہ سے آپ خود کو چاقو چوبند محسوس کریں گے۔

• چہرے پر آئسنگ کرنے سے آپ کے کھلے مسام بند ہونے لگیں گے مگر اس کے لئے آپ کو باقاعدگی سے آئسنگ کرنی ہوگی، مسام بند ہو جانے سے آپ کا میک مزید دیر تک ٹہرے گا اور اچھا نظر آئے گا۔

• اگر آپ روزانہ چہرے پر آئس کیوب سے مساج کرنے کے عادت بنا لیں تو یہ وقت کے ساتھ ساتھ پیدا ہونے والی فائن لائنز اور جھائیوں سے نجات مل جائے گی۔

چہرے پر آئسنگ کرنے کا طریقہ کار
پانی میں گرین ٹی ڈال کر چھوڑ دیں جب اس کا عرق نکل جائے اور پانی میں گھر جائے تو اسے آئس ٹرے میں بھر کر فریزر میں رکھ کر جما لیں اور پھر صبح سویرے اس سے چہرے کا مساج کریں، آپ کھیرے کا جوس، لیموں کا عرق وغیرہ کو بھی آئس کیوب بنا کر اس سے چہرے کا مساج کر سکتے ہیں، یاد رہے کہ آئس کیوب کو کسی کپڑے یا پیپر ٹاول میں لپیٹ کر استعمال کریں براہِ راست چہرے پر برف نہ رگڑیں، اب سرکیولر موشن میں چہرے کا مساج کریں، بہترین نتائج کے لئے یہ نسخہ روز آزمائیں حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top